غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
اسرائیل، غیر قانونی یہودی بستیوں اور آبادکاری مراکز کے درمیان رابطوں کو وسعت دے کر فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
İsrail güçleri, Batı Şeria'daki Sincil beldesini tel örgüleriyle çevirdi / Anadolu Agency (Wire)
 

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی، علیحدگی دیوار (دیوارِ شرم) اور یہودی بستیوں کے خلاف جدوجہد کرنے والی، کونسل کی جاری کردہ 15 روزہ رپورٹ میں غیر قانونی یہودی بستیوں سے متعلق اسرائیلی سرگرمیوں کےتازہ اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیرِ بحث 11 منصوبوں میں، 895 نئے رہائشی مکانات کی تعمیر کے علاوہ، تجارتی اور خدماتی مراکز کی توسیع بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ان اقدامات کے ذریعے غیر قانونی یہودی بستیوں اور آبادکاری مراکز کے درمیان رابطوں کو وسعت دینا چاہتا ہے اور دوسری جانب فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جغرافیائی اور آبادیاتی ڈھانچے کو ازسرِنو تشکیل دیا جا رہا ہے

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں منصوبہ بندی، ٹھیکوں کی پیشکش اور اراضی کی تقسیم سے لے کر جبری بے دخلی، سکیورٹی اور مسلح ڈھانچے کی توسیع تک، ’’نوآبادیاتی توسیع کے تمام حربے مربوط انداز میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔‘‘

رپورٹ کے مطابق، یہودی بستیوں کی سرگرمیوں میں مسلسل اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل خطے کے جغرافیائی اور آبادیاتی ڈھانچے کو اپنی مرضی کے مطابق ازسرِنو تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان سرگرمیوں میں موجودہ یہودی بستیوں کی توسیع، نئی آبادکاری مراکز کا قیام، نام نہاد ’’چرواہوں کی بستیاں‘‘ کے عنوان سے زرعی آبادکاری کو فروغ دینا، بدوی برادریوں کی جبری بے دخلی اور سڑکوں کے ساتھ بفر زونوں کا قیام جیسے اقدامات شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس کے مشرق میں فلسطینی علاقے بیر المسکوب میں مکانات کی مسماری کے ساتھ ساتھ ’’E1‘‘ آبادکاری منصوبے کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایک ایسے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کے تحت 31 آبادکاری مراکز میں فائرنگ کی مشقوں کے لیے شوٹنگ رینج قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ہزاروں مربع میٹر  اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے

اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران تقریباً 2 ہزار 536 مربع میٹر اراضی کو ’’ریاستی زمین‘‘ قرار دے کر درجہ بند کیا گیا، جبکہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہروں سلفیت اور جنین میں تقریباً 9 ہزار 488 مربع میٹر اراضی کو آبادکاروں کی چرائی کی سرگرمیوں کے لیے مختص کرنے کی سمت  اقدامات کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پالیسیاں، یہودی بستیوں کی توسیع کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو تقسیم کرنے اور ان کے حالاتِ زندگی کو تباہ کرنے کے عمل کو یکجا کرتے ہوئے ،مغربی کنارے کے تزویراتی اہمیت کے حامل علاقوں پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر قبضہ کرکے قائم کی گئی یہودی بستیوں میں 7 لاکھ 70 ہزار سے زائد اسرائیلی آبادکار رہائش پذیر ہیں، جن میں تقریباً اڑھائی لاکھ مشرقی بیت المقدس میں آباد ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے 2016 میں منظور کردہ قرارداد نمبر 2334 کے مطابق مشرقی بیت المقدس سمیت 1967 سے اسرائیل کے زیرِ قبضہ فلسطینی علاقوں میں قائم تمام اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی تصور کی جاتی ہیں۔

اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملوں کے آغاز کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں بھی فلسطینیوں کی گرفتاریوں، چھاپوں، مکانات کی مسماری اور حملوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

دریافت کیجیے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے روس کے مذاکراتی مطالبات کو ’’بے معنی‘‘ قرار دے دیا
چار ممالک کا اسرائیل سے غزہ کو امداد کے حوالسے سے "فوری طور پر تاخیر ختم کرنے" کا مطالبہ
چار ممالک کا مطالبہ: اسرائیل امدادی سامان پر پابندیاں ختم کرے