سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کی یوکرین کو معاہدے کے لیے جلدی سے کام لینے کی تلقین
م کسی معاہدے کے قریب ہیں، لیکن میں امید کرتا ہوں کہ یوکرین اس معاملے میں  جلدی سے کام لے گا۔" تا ہم اگر  انہوں نے زیادہ وقت لیا  تو پھر روس اپنا موقف بدل  دے گا
ٹرمپ کی یوکرین کو معاہدے کے لیے جلدی سے کام لینے کی تلقین
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ایک پیش رفت کے قریب تھے، لیکن انہوں نے کیف کی جانب سے فوری اقدامات پر زور دیا۔ / Reuters
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو یوکرین پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے ایک ممکنہ معاہدے پر تیزی سے عمل کرے، اور خبردار کیا کہ تاخیر ماسکو کے موقف کو سخت کر سکتی ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کسی پیش رفت کے قریب ہیں مگر انہوں نے  کیف کی طرف سے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم کسی معاہدے کے قریب ہیں، لیکن میں امید کرتا ہوں کہ یوکرین اس معاملے میں  جلدی سے کام لے گا۔" تا ہم اگر  انہوں نے زیادہ وقت لیا  تو پھر روس اپنا موقف بدل  دے گا۔"

یہ تبصرے میامی میں اس ہفتے کے آخر میں ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں سے پہلے سامنے آئے ہیں، جہاں امریکی اور یوکرینی حکام جنگ ختم کرنے کے لیے تیار مسودہ تجاویز پر بات کریں گے۔

میامی بات چیت کا آغاز

وائٹ ہاؤس کے ایک  اہلکار کے مطابق، امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جارڈ کشنر کی توقع ہے کہ وہ فلوریڈا میں یوکرینی مذاکرات کار رستم عمرؤوف سے ملاقات کریں گے۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے پہلے تصدیق کی تھی کہ کیف کا وفد جمعہ اور ہفتہ کو امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

امریکی حکام کی توقع ہے کہ وہ روسی نمائندوں کے ساتھ بھی علیحدہ بات چیت کریں گے۔ پالیٹیکو نے رپورٹ کیا کہ کرِل دمترییف، صدر ولادیمیر پوتن کے سینئر اقتصادی نمائندے، ماسکو کے وفد کا حصہ ہوں گے۔

سفارتی پیش رفت کے باوجود، بڑے رکاوٹیں باقی

روس نے ابھی تک تازہ ترین تجاویز کا عوامی طور پر جواب نہیں دیا ہے، اور پوتن نے بار بار کہا ہے کہ ماسکو اپنے زیادہ سے زیادہ عسکری مقاصد حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جبکہ واشنگٹن اور کیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے آئندہ سیکیورٹی ضمانتوں پر پیش رفت ہوئی ہے، سرحدی علاقوں کی دستبرداریوں کے حوالے سے گہرے اختلافات برقرار ہیں جن کا روس کسی بھی سمجھوتے کے حصے کے طور پر مطالبہ کر رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
وزیر خارجہ حاقان فیدان: ترکیہ کے مرکزی کردار کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے روس کے مذاکراتی مطالبات کو ’’بے معنی‘‘ قرار دے دیا