سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: چین کا دورہ صرف شی کی دعوت سے ہی ممکن ہے
میں، چین جا سکتا ہوں لیکن صرف شی جن پنگ کی طرف سے مدعو کئے جانے کی صورت میں: ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ: چین کا دورہ صرف شی کی دعوت سے ہی ممکن ہے
A new round of US-China trade talks is taking place in Stockholm. / AP
29 جولائی 2025

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہےکہ میں،  اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ، کسی سربراہی اجلاس کی کوششوں میں  نہیں ہوں۔ میں، چین جا سکتا ہوں لیکن صرف شی جن پنگ کی طرف سے مدعو کئے جانے کی صورت میں۔

ٹرمپ نے پیر کے روز   'ٹروتھ سوشل' سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جعلی ذرائع ابلاغ ایسی خبریں دے رہے ہیں  کہ جیسے میں صدر شی کے ساتھ کسی  'سربراہی اجلاس' کا خواہش مند ہوں۔ یہ درست نہیں ہے، میں کسی بھی چیز کا خواہش مند نہیں ہوں!

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "میں چین کا دورہ کر سکتا ہوں، لیکن یہ صرف صدر شی کی دعوت پر ہی ممکن ہے کہ جو پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ بصورت دیگر مجھے دورہ چین میں کوئی دلچسپی نہیں! اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔"

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا تیسرا دور، امریکہ کے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چین کے نائب وزیر اعظم 'ہی لیفینگ' کی زیرِ قیادت امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا تیسرا دور   سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بدھ تک جاری رہے گا۔

محصولات کی جنگ میں وقفہ

روزنامہ 'ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ'  کی خبر کے مطاقب بیجنگ اور واشنگٹن سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اسٹاک ہوم میں پیر سے شروع ہونے والے تجارتی مذاکرات میں محصولات کی جنگ میں وقفے کو مزید تین ماہ کے لیے بڑھا دیں گے ۔

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے قریب ہے، لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ نے ،اسکاٹ لینڈ میں، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لئین کے ساتھ ملاقات  سے قبل  صحافیوں  سے بات چیت میں کہا ہے کہ  "ہم ،چین کے ساتھ ایک معاہدے کے بہت قریب  پہنچ گئے ہیں۔اصل میں  ہم نے  چین کے ساتھ ایک معاہدہ کر لیا ہےلیکن دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے آگے بڑھتا ہے۔"

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان