سیاست
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ انتظامیہ نے ہزاروں غیر ملکی طلباء کی ویزا رجسٹریشن کو بحال کر دیا
یہ فیصلہ 23 ریاستوں میں طلبا کے ویزوں کے غیر متوقع منسوخی کے بعد دائر کردہ ایک سو سے زائد مقدمات کے بعد صادر کیا گیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ہزاروں غیر ملکی طلباء کی ویزا رجسٹریشن کو بحال کر دیا
The Trump administration's aggressive policy on revoking student visas, often without notice, and pushing for deportation has raised concerns about free speech rights as well as discouraging foreign students from seeking education in the US.
26 اپریل 2025

مقامی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں زیر تعلیم ہزاروں غیر ملکی طلباء کے ویزے بحال کر دیے ہیں جو معمولی قانونی خلاف ورزیوں میں ملوث تھے یا جن کے مقدمات خارج کر دیے گئے تھے۔

امریکی محکمہ انصاف نے جمعہ کے روز وفاقی عدالت میں اس پالیسی کے خلاف کئی ہفتوں کی قانونی جانچ پڑتال اور کم از کم 23 ریاستوں میں دائر 100 سے زائد مقدمات کے بعد اس فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا۔

50 سے زائد مقدمات میں ججوں نے عارضی احکامات جاری کیے جن میں ان ویزا منسوخیوں کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیا گیا۔ متاثرہ طلباء، جن میں سے کچھ گریجویشن کے قریب تھے،  کو کلاسوں میں جانے یا تحقیق کرنے سے روک دیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے قانونی حیثیت کھونے یا ملک بدری کے خدشات پیدا ہوئے تھے۔

ان سائیڈ ہائر ایڈ کے مطابق، 24 اپریل تک، 280 سے زیادہ کالج اور یونیورسٹی کے طلباء اور 1,800 سے زیادہ بین الاقوامی طلباء اور حالیہ فارغ التحصیل افراد کی قانونی حیثیت کو امریکی محکمہ خارجہ نے تبدیل کر دیا تھا۔

انسائیڈ ہائر ایڈ کے اعداد و شمار۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا محکمہ حالیہ ویزا منسوخیوں کی لہر کو واپس لے گا جو اسی طرح کے طلباء کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جارحانہ پالیسی، جس میں اکثر بغیر اطلاع کے طلباء کے ویزے منسوخ کیے جاتے ہیں اور ملک بدری پر زور دیا جاتا ہے، نے آزادی اظہار کے حقوق کے بارے میں خدشات پیدا کیے ہیں اور غیر ملکی طلباء کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کا باعث بنی ہے۔

فلسطین کے حق میں سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی  یونیورسٹی کیمپسوں میں  فلسطین کے حق میں مظاہروں اور دیگر مسائل پر طلباء کے خلاف کارروائی شروع کی تھی، جس کا آغاز کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محمود خلیل سے ہوا، جنہیں انتظامیہ نے جمعرات کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کرنے کا اعتراف کیا۔ اس وقت، ٹرمپ نے ان کی گرفتاری کو سراہا اور دعویٰ کیا کہ یہ پہلی گرفتاری ہے اور مزید ہوں گی۔

خلیل کی گرفتاری کے چند دن بعد، ٹرمپ کا دعویٰ سچ ثابت ہوا جب ایک اور فلسطین کے حق میں سرگرم طالب علم بدر خان سوری، جو جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ایک بھارتی محقق ہیں، کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے وکیل نے کہا کہ انہیں ان  کی اہلیہ کے فلسطینی ہونے کے جواز مین انہیں گرفتار کیا گیا۔

سوری کی گرفتاری کے بعد، حکام نے ایک اور فلسطین کے حق میں سرگرم طالب علم، مومودو تال، سے کہا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کریں۔

25 مارچ کو، کولمبیا یونیورسٹی کی طالبہ یون سیو چنگ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ بہار میں فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شرکت کرنے پر اپنی ملک بدری کو روکنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

اسی دن، رومیسہ اوزترک، جو ٹفٹس یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں، کو غزہ میں اسرائیل کے مظالم پر تنقید کرنے پر امریکی حکام نے دن دہاڑے  حراست میں لے لیا تھا۔

گزشتہ ہفتے، حکام نے محسن مہدوائی، جو فلسطین کے حق میں سرگرم کارکن اور کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم ہیں، کو انٹرویو کے دوران گرفتار کر لیا۔

دیگر طلباء، جیسے لقاع کوردیا، رنجنی سرینیواسن، اور علی رضا درودی یا تو حراست میں لیے گئے یا خود ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

دریافت کیجیے
آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے درمیان ایشیا۔ پیسیفک تناؤ کے وقت سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
یوکرین کے موضوع پر روبیو سے بالمشافہ ملاقات کر سکتا ہوں:لاوروف
ٹرمپ کا جنوبی افریق میں منعقد ہونے والے سمٹ کو 'شرمناک' قرار د جی 20 کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان
ٹرمپ: غزہ کے لیے بین الاقوامی سلامتی فورس 'بہت جلد' تعینات کی جائے گی
ممدانی کی کامیابی پر اسرائیلیوں کا ردِعمل
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے