ایشیا
1 منٹ پڑھنے
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
نیپال کا پسماندہ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور آفات سے نمٹنے کے لیے ناکافی تیاریاں، جون میں شروع ہو کر ستمبر تک جاری رہنے والے مون سون کے سیزن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بنتی ہیں
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
نیپال

نیپال کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے  اناطولیہ  ایجنسی کو بتایا کہ ملک کے مغربی ضلع رولپا کے ایک دور دراز گاؤں تھوانگ  میں مٹی کا تودہ گرنے سے کئی گھر بہہ گئے، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور آٹھ لاپتہ ہو گئے ہیں۔

بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات لگ بھگ 8:00 بجے  آنے والے اس لینڈ سلائیڈ نے پہاڑی ڈھلوانوں پر قائم 11 گھروں اور گائے بھینسوں کے باڑوں کو اپنے ساتھ بہا کر تباہ کر دیا۔

امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔

مسلح پولیس فورس  اور نیپال پولیس کے بچاؤ دستوں نے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے تلاش اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

نیپال کا پسماندہ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور آفات سے نمٹنے کے لیے ناکافی تیاریاں، جون میں شروع ہو کر ستمبر تک جاری رہنے والے مون سون کے سیزن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بنتی ہیں۔

آفات سے نمٹنے کے ذمہ دار سرکاری ادارے کے مطابق، بدھ کے روز تک لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور شدید بارشوں جیسی مون سون سے متعلقہ آفات میں 43 افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔

 

دریافت کیجیے
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
نیپال اور چین میں ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی
جنوبی کوریائی گیس ٹینکر نے پناما کینال سے گزرنے کے لیے ریکارڈ 5.3 ملین ڈالر ادا کیے
نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ
بنگلادیش "مکہ معاہدے" میں دلچسپی رکھتا ہے:ہمایوں کبیر
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے 'انتہائی اہم' ہے: جاپان
انڈونیشیا میں زلزلے کی تباہی،ترکیہ کا اظہار تعزیت
سعودی عرب،16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
نگاساکی ایٹم بم کی 81 ویں برسی
افغانستان میں طالبان کے ایک عہدے دار کو ہم نے مارا ہے:داعش
جاپان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی
چین میں اوپر تلے دو زلزلے
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
چین: طیارہ حادثے کے بعد ہلکے طیاروں کی پروازوں پر پابندی
ہمیں اگلے پانچ سالوں میں ہر سال دو جنگی جہاز بنانے چاہئیں:کم جونگ اُن
امید ہے امریکہ ہمیں اسلحہ فراہم کر دے گا: تائیوان
مصنوعی ذہانت کی تقسیم پر قریبی شراکت داری ضروری ہے:جنوبی کوریا