صدر رجب طیب ایردوان نے 26 ستمبر ترکی زبان کے دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔
ایردوان نے کہا کہ ترکی زبان قوم کے لیے محض ایک رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ تاریخ، ثقافت، تمدنی ذخیرے اور مشترکہ یادداشت کی حامل بھی ہے۔
ترکی زبان کے ہزاروں سالہ قدیم ماضی سے چلے آنے والے سرمائے کے حامل ہونے پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں درج ذیل نکات کا ذکر کیا؛
ہماری ترکی زبان قوم کے لیے صرف مفاہمت کا وسیلہ نہیں، بلکہ ہماری تاریخ، ہماری ثقافت، ہماری تہذیب و تمدن اثاثے اور مشترکہ یادداشت کی بدیہی ہے۔ ہماری مادری زبان ہزاروں سالہ ہمارے قدیم ماضی سے چن کر آئی ہوئی ایک عظیم تمدنی سرمائے سے مالا مال ہے۔ صدیوں تک مختلف خطوں میں اور مختلف اقوام کے ساتھ رابطے سے مالا مال ہوئی ہماری زبان شاعری سے ادب تک، سائنس سے فن تک ہماری زندگی کے ہر شعبے میں قوم کے جذبات اور خیالات کی ترجمان رہی ہے۔
26 ستمبر ترکی زبان کے دن کے مناسبت سے ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم ترکی زبان کو ماضی سے ملنے والی عظیم میراث کی امانت کے طور پر محفوظ رکھیں، اسے مزید نکھاریں اور آنے والی نسلوں تک مضبوط انداز میں پہنچائیں۔
"اپنی زبان کی حفاظت کرنے والی قوم اپنی تاریخ اور مستقبل کی بھی محافظ ہوتی ہے"
جب ہم 'ترکیہ صدی' کی تعمیر کر رہے ہیں تو اپنی زبان، ثقافت اور تمدنی اقدار کا تحفظ کرنا اور عالمی دنیا میں اپنے الفاظ، اپنے تصورات اور اپنے تمدنی نکتہ نظر کے ساتھ حصہ ڈالنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ترکی زبان کے درست، خوبصورت اور با شعور استعمال کو عام کرنا، اور بچوں و نوجوانوں میں زبان کے ساتھ محبت کو مضبوط کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یاد رکھیں کہ جو قوم اپنی زبان کی حفاظت کرتی ہے وہ اپنی تاریخ اور اپنے مستقبل کی بھی حفاظت کرتی ہے۔
ان خیالات کے ساتھ، میں دعا گو ہوں کہ ترکی زبان کا دن ہماری زبان کو مزید مالا مال کرے اور عالمی سطح پر اس کی مضبوط موجودگی کو فروغ دے، اور میں ترکی زبان کی ترقی اور بقا کے لیے کام کرنے والے تمام زبان و ثقافت کے عالمین کی مغفرت کا دعا گو ہوں ۔ 26 ستمبر ترکی زبان کا دن مبارک ہو۔


















