مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 15 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا
اسرائیلی فوج نے پورے مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد چھاپہ کاروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 15 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا
اکتوبر 2023 سے مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج اور غیر قانونی آباد کاروں کے حملوں میں 1,133 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ / AA

اسرائیلی فوج نے پورے مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد چھاپہ کاروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

القدس گورنر دفتر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق  اسرائیلی فوج نے بروز اتوار، شہر کے شمال میں واقع اتاروت صنعتی علاقے کے قریب مقبوضہ مشرقی القدس میں داخل ہوتے، 12 فلسطینی مزدوروں کو حراست میں لے لیا  ہے۔

فلسطین کی  سرکاری خبر ایجنسی WAFA کے مطابق  اسرائیلی فوج نے مزدوروں کو گھات لگا کر گرفتار کیا ہے اور  مزدوروں  کی صحت کی حالت  اور موجودگی کے مقام سے متعلق تاحال کچھ معلوم نہیں ہے۔

WAFA کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی حصے میں اسرائیلی افواج نے رام اللہ کے مشرق میں کئی دیہاتوں  پر چھاپے مارے، اصلی گولیاں چلائیں اور فلسطینیوں کے مکانات کو فوجی چوکیوں  میں تبدیل کر دیا ہے۔

چھاپوں کا نشانہ بننے والے دیہاتوں میں  کفر مالک، دیر جرِّیر اور المغیّر  شامل ہیں۔  اسرائیلی فوجیوں نے مقامی  رہائشی حمزہ اسعد ابو علیہ اور نسیم ابو علیہ کے گھروں پر چھاپہ مار کے انہیں ان کے اہلِ خانہ سمیت گھروں سے بے دخل کر دیا ہے۔

مزید جنوب میں، اسرائیلی افواج نے بیت لحم کے دیہی علاقے کے مغربی علاقے کے  داخلی مقام پر ایک فوجی چوکی  قائم کر کے گاڑیوں کو روکا اور رہائشیوں کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال  کی۔

ایجنسی نے مزید کہا  ہےکہ فوج نے بیت لحم کے جنوب میں واقع الخضر گاؤں پر بھی چھاپہ مارا، تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور اسٹَن گرینیڈ فائر کیے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے آغاز یعنی 8 اکتوبر 2023 سے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور غیرقانونی آباد کاروں کے حملوں میں 1,133 فلسطینی قتل اور تقریباً 11,700 زخمی  کئے جا چُکے ہیں۔حملوں کے دوران گرفتار کئے گئے فلسطینیوں کی تعداد  تقریباً  22,000 ہے۔

جولائی 2024 میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف نےایک فیصلہ سُنا کر فلسطینی زمین پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی  اعلان کیا  اور مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں موجود تمام غیر قانونی رہائشی بستیوں کو خالی کرنے کا حکم سُنایا تھا۔

دریافت کیجیے
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے"
بد امنی کی وجہ غیر ملکی افواج کی خطے میں موجودگی ہے:ایران
ایران نے ہرمز کھولنے کے لیے چھ مطالبات  کر دیئے
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
مذاکرات کے باوجود کیا اسرائیل لبنان پر حملوں کو وسعت دے گا؟
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر معاہدے کے قریب ہیں: رپورٹ
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
امریکی سفارتخانوں کا شہریوں کو مشرق وسطی کے ممالک سے روانہ ہونے کا انتباہ
ٹرمپ نے ایران پر 'بہت شدید' حملوں کا اعادہ کیا ہے اور جنگ میں 'فتح' کا عندیہ دیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: "کویت کے احمد الجابر فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے"
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل
اردن نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد ڈرون مار گرایا
اسرائیل اور لبنان آئندہ ہفتے روم میں ملیں گے