مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
خلیجی ممالک ترکیہ اور قطر کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے متحد
ترک وزارتِ دفاعِ قومی کے مطابق ہلاک شدگان میں ترک مسلح افواج کا ایک رکن اور اسیل سان فرم کے دو تکنیکی اہلکار شامل تھے
خلیجی ممالک ترکیہ اور قطر کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے متحد
قطر مسلح افواج کا ہیلی کاپٹر قطر-ترک مشترکہ فوجی کمانڈ کے تحت تربیت میں حصہ لے رہا تھا جب وہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ / AA

قطر کی حدودِ آبی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سات افراد ہلاک ہونے کے بعد پورے مشرقِ وسطیٰ سے تعزیتی پیغامات کی لہر دوڑ گئی، جن میں ترک  اہلکار، قطری افواج کے ارکان اور ایک معروف ترک دفاعی فرم کا عملہ شامل تھا۔

اس واقعے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عراق، اردن اور شام کی وزارتِ ہائے خارجہ نے دونوں ممالک کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بیانات جاری کیے۔

ترک وزارتِ دفاعِ قومی کے مطابق ہلاک شدگان میں ترک مسلح افواج کا ایک رکن اور اسیل سان فرم کے دو تکنیکی اہلکار شامل تھے۔

یہ ہیلی کاپٹر قطری مسلح افواج کا تھا اور قطر-ترک مشترکہ فورس کمانڈ کے تحت جاری تربیتی مشق کے دوران جمعہ کی رات گئے  سمندر  میں جا گرا۔

ابتدائی شواہد تکنیکی خرابی کی جانب اشارہ کرتے ہیں، تاہم قطری حکام نے اصل سبب معلوم کرنے کے لیے مکمل تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

بڑھتی کشیدگی کے درمیان المیہ

یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا جب امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور تہران کی جانب سے اسرائیل اور امریکی فوجی اڈے  موجود ہونے والے خلیجی ممالک پر  جوابی ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد علاقائی عدم استحکام بڑھ چکا ہے ۔

اگرچہ یہ واقعہ بظاہر حادثہ معلوم ہوتا ہے، مگر اس کے وقت نے خطے میں عسکری تعاون اور مشترکہ آپریشنز میں تیزی سے  موجود ہ نازک سیکیورٹی ماحول کو واضح کر دیا ہے ۔

تعزیتی پیغامات کی کثرت خطے میں یکجہتی کو اجاگر کرتی ہے جب ترکیہ اور قطر اس نقصان اور مشرقِ وسطیٰ کو درپیش وسیع تر سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
پاکستانی وزیر اعظم: مجھے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پانے پر فخر ہے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی