کھیل
2 منٹ پڑھنے
ایران کی قومی فٹبال ٹیم  ترکیہ سے میکسیکو روانہ ہو گئی
ایران کی قومی فٹبال ٹیم، انطالیہ میں جاری 15 روزہ تربیتی کیمپ مکمل کرنے کے بعد، میکسیکو روانہ ہو گئی
ایران کی قومی فٹبال ٹیم  ترکیہ سے میکسیکو روانہ ہو گئی
ایران کی قومی ٹیم انطالیہ، ترکیہ میں ایک تربیتی سیشن کے دوران، 2 جون 2026 [فائل]۔ / AP

ایران کی قومی فٹبال ٹیم  ترکیہ سے میکسیکو روانہ ہو گئی ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے IRIB کے مطابق، ایران کی قومی فٹبال ٹیم ، 2026 فیفا ورلڈ کپ سے قبل انطالیہ میں جاری 15 روزہ تربیتی کیمپ مکمل کرنے کے بعد، ترکیہ سے میکسیکو   روانہ ہو گئی ہے، تاہم قافلے کے بعض افراد کو درپیش ویزا مسائل تاحال حل نہیں ہو سکے۔

ٹیم ہفتے کی دوپہر ترکیہ سے روانہ ہوئی اور توقع ہے کہ تقریباً 20 گھنٹے کے سفر کے بعد میکسیکو کے سرحدی شہر تیخوانا پہنچ جائے گی۔

IRIB کے مطابق، ٹیم کے انتظامی اور انتظامی امور سے متعلقہ 15 اہلکار اب تک امریکی ویزا حاصل نہیں کر سکے۔ تاہم، میکسیکو کا ویزا حاصل کرنے والے تمام ارکان منصوبے کے مطابق میکسیکو روانہ ہو گئے ہیں۔

نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ باقی اہلکاروں کے لیے ویزے کے حصول کی کوششیں جاری ہیں اور اس معاملے پر ایرانی فٹبال فیڈریشن اور فیفا دونوں نظر رکھے ہوئے ہیں۔ توقع ہے کہ میکسیکو میں بھی اس حوالے سے اقدامات جاری رہیں گے۔

IRIB نے مزید کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے امریکی ویزا حاصل کر لیا ہے اور انہیں امریکہ کے سفر کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔

ورلڈ کپ سے قبل ویزے کا مسئلہ ایران کے لیے ایک اہم تشویش کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اگرچہ ٹیم کا تربیتی مرکز تیخوانا میں قائم ہونے کی توقع ہے لیکن 'گروپ جی' میں اس کے تینوں میچ امریکہ میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایران ، ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں، 19 مئی سے ترکیہ کے ضلع انطالیہ میں تربیتی کیمپ جاری رکھے ہوئے تھا۔ یہ تربیتی کیمپ، امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے مشترکہ میزبانی میں متوقع، ٹورنامنٹ کی آخری تیاریوں کا حصہ تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز   کی بروز جمعہ شائع کردہ خبر کے مطابق  اگرچہ ایرانی فٹبالروں کو لاس اینجلس میں متوقع ابتدائی میچوں کے لیے امریکہ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن قومی ٹیم کے بعض تکنیکی اور انتظامی عملے کو ابھی تک امریکی ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

دریافت کیجیے
عرب نمائندوں نے گادی آئزنکوٹ کی حمایت کر دی
ڈیموکریٹس کو یہ جنگ رکوانا ہو گی:برنی سینڈرز
روس پر ڈرون حملہ، صنعتی تنصیبات میں آگ لگ گئی
نیتین یاہو کے ساتھ مخلوط حکومت کےقیام کا ارادہ معدوم ہے: یائر لاپید
اسپین کا ٹرین حادثہ، وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی
چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی
سینکڑوں حوثی ملیشیاوں کو غیر فعال کر دیا ہے:یمنی فوج
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان  کی جنوبی کوریا کی  سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
ایران میں مظاہرہ "ٹرمپ کو قتل کر دیں گے"  کا بینر آویزاں
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
پاکستان:خیبر پختون خوا میں حملہ،2 پولیس اہلکار ہلاک 1 زخمی
حملہ ہوا تو جواب زیادہ شدید ہوگا:ایرانی جرنیل