ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
بعض ممالک نے ضروری لچک اور عزم کا مظاہرہ نہیں کیا: کوروم
بدقسمتی سے بعض ممالک اس تاریخی ذمہ داری کا تقاضا پورا کرنے کے لیے مطلوبہ کوشش اور لچک دِکھانے میں ناکام رہے ہیں: مراد کوروم
بعض ممالک نے ضروری لچک اور عزم کا مظاہرہ نہیں کیا: کوروم
کوپ 31 کے صدر مراد کوروم ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات میں شریک ہیں، جبکہ ایک ایسے مجوزہ معاہدے پر بات چیت جاری ہے جس میں فوسل فیول کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ / AFP (Wire)
 

اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس COP31 کے صدر مراد کوروم نے کہا ہے کہ بعض ممالک نے ضروری لچک اور عزم کا مظاہرہ نہیں کیا۔

ترکیہ وزیرِ ماحولیات، شہری منصوبہ بندی اور موسمیاتی تبدیلی مراد کوروم نے اتوار کے روز انطالیہ میں منعقدہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس کو کسی معاہدے پر پہنچے بغیر باضابطہ طور پر ختم کر دیا اور کہا ہے کہ بعض ممالک نے اتفاقِ رائے تک پہنچنے کے لیے درکار لچک اور عزم کا مظاہرہ نہیں کیا۔

انہوں نے مجوزہ مشترکہ اعلامیے کے نامنظور رہ جانے کا اعلان کرنے کے بعد روایتی ہتھوڑا بجا کر  دو ہفتوں سے جاری کانفرنس کا اختتام کر دیا ہے۔

اختتامی اجلاس سے خطاب میں کوروم نے کہا ہے کہ ’’بدقسمتی سے بعض ممالک اس تاریخی ذمہ داری کا تقاضا پورا کرنے کے لیے مطلوبہ کوشش اور لچک دِکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ہم قومی ترجیحات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ہر ملک کے حالات کا احترام کرتے ہیں۔ تاہم، ہمارا ماننا ہے کہ ہمارے مشترکہ مستقبل سے جڑے اس قدر اہم معاملے پر تمام فریقوں کو حل کی جانب بڑھنے کے لیے مزید ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔‘‘

COP31 میں تعطل کے باوجود شراکت داریاں برقرار رہیں گی۔

مراد کوروم نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مذاکرات کے دوران اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کیں۔ حقیقت یہ ہے کہ موسمیاتی بحران سفارتی اختلافات کے حل ہونے کا انتظار نہیں کر رہا۔دنیا انتظار نہیں کر رہی، قدرتی آفات انتظار نہیں کر رہیں اور آنے والی نسلیں بھی انتظار نہیں کر رہیں۔‘‘

انہوں نے مشترکہ اعلامیے کے نامنظور رہ جانے کے باوجود کانفرنس کے ایکشن ایجنڈے، بین الاقوامی شراکت داریوں اور تعاون کے اقدامات کو اجلاس کی مستقل کامیابیاں قرار دیا اور کہا ہے کہ ’’یہاں جو کچھ ہوا، مذاکرات اور عمل کے دوران جو تعطل پیدا ہوا، اس کا فیصلہ میں پوری دنیا اور انسانیت پر چھوڑتا ہوں۔‘‘

اختتامی ہتھوڑا بجانے سے قبل انہوں نے شریک وفود، اپنے آسٹریلوی ہم منصبوں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کا اور ان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

مراد کوروم نے کہا ہے کہ ’’اب جو ہتھوڑا میں بجانے جا رہا ہوں، وہ اس اجلاس کو ختم کر دے گا، لیکن ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے COP31، CMP21 اور CMA8 کے باضابطہ اختتام کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ انطالیہ میں منعقدہ اس سربراہی کانفرنس میں دو ہفتوں تک جاری رہنے والے موسمیاتی مذاکرات میں 196 ممالک اور یورپی یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

دریافت کیجیے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
وزیر خارجہ حاقان فیدان: ترکیہ کے مرکزی کردار کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے روس کے مذاکراتی مطالبات کو ’’بے معنی‘‘ قرار دے دیا