بائکار کی طرف سے قومی اور منفرد طور پر تیار کردہ آکنجی جنگی طیارہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور طویل فاصلے تک مختلف قسم کے ہتھیاروں کے انضمام کو بڑھانے میں ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
اسی سلسلے میں کی گئی ایک آزمائش میں راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ ڈراون ۔300 سپرسونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے 250 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر موجود ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
250+ کلومیٹر سے درست نشانہ
آزمائش کے دائرہ کار میں، تیکرداع میں واقع چورلو پرواز تربیتی و آزمائشی سنٹر سے اڑان بھرنے والا آکنجی بحیرہ اسود میں واقع ٹیسٹ علاقے تک پہنچا۔ سنوپ کے ساحل کے قریب انجام دیے گئے ٹیسٹ میں سمندر پر موجود ہدف کو آکنجی سے نشانہ بنایا گیا جس نے مکمل درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
فائرنگ آزمائش کی کامیابی کے بعد آکنجی نے منصوبہ بند راستہ اختیار کرتے ہوئے چورلو کی طرف واپسی اختیارکی۔
کثیر الجہتی آپریشنل قوت
اس سے قبل 122 اور 230 نام کے سپرسونک میزائلوں کا انضمام کامیابی کے ساتھ کیا گیا تھا۔ 300 میزائل کے بھی کامیاب انضمام کے ساتھ آکنجی کی طویل فاصلہ اور اعلیٰ درستگی کی صلاحیت ایک نئے درجے تک پہنچ گئی ہے۔
مختلف مشن کی ضروریات کے مطابق زمینی اور فضائی اہداف کے خلاف استعمال کی جانے والی متنوع اقسام کی بارودی مواد کو بروئے کار لانے کی صلاحیت رکھنے والا AKINCI اپنی وسیع قومی ہتھیاروں کی رینج کے ذریعے اپنی اسٹریٹجک مشن صلاحیت کو ایک بار پھر ظاہر کر گیا ہے۔
برآمدات کا چیمپئن
ابتداء سے لے کر آج تک اپنے تمام منصوبے مکمل طور پر اپنے ذاتی وسائل سے چلانے والی Baykar نے 2025 میں بھی بغیر پائلٹ ہوائی جہاز کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی برآمد کنندہ کمپنی ہونے کا مقام برقرار رکھا۔ گزشتہ تین برسوں میں دنیا کی مسلح ڈراونزمارکیٹ میں برتری برقرار رکھتے ہوئے Baykar نے 2025 میں 2.2 ارب ڈالر کے برآمدی حجم کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

















