ثقافت
2 منٹ پڑھنے
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
یورپ کے بڑے تعلیمی ممالک فرانس، جرمنی، ہالینڈ اور فن لینڈ میں ایک تاریخی کمی کا تعین پیسا کے نتائج میں ریاضی اور سائنس کی مہارتوں کے ساتھ سامنے آیا ہے، جس سے ماہرین کو پریشانی لا حق ہوئی ہے۔
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
پیسا: یورپ میں تنزلی (DPA)

اسکول میں سیکھی گئی معلومات روزمرہ زندگی میں کتنی لاگو ہوتی ہیں  کے حوالے سےحالیہ PISA رپورٹ کے مطابق ، فرانس، جرمنی، ہالینڈ اور فن لینڈ میں بنیادی خواندگی اور ریاضی کی صلاحیتوں سے محروم نوجوانوں کی شرح تقریباً ایک تہائی تک پہنچ گئی ہے۔

جب کہ برطانیہ اس عمومی کمی کے رجحان سے باہر رہا، رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ براعظم بھر میں دیکھا جانے والا یہ تنزل وبائی دور کے سیکھنے کے نقصان سے کہیں زیادہ ہے اور اس کے پیچھے ساختی مسائل ہیں، مثلاً مستقل اساتذہ کی کمی، نصاب کے مسائل اور اسمارٹ فونز کی وجہ سے توجہ کے دوارنیہ  میں کمی۔

ممالک کے لحاظ سے ہونے والی کمی

جرمنی میں طلبہ کی سب سے کمزور کارکردگی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ تعلیمی کامیابی کا تعلق خاندانوں کے سماجی و اقتصادی حالات سے ہے، اور خاص طور پر کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں میں ناکامی کی شرح میں اضافہ نمایاں رہا۔

ہالینڈ میں  ان صلاحیتوں میں تاریخی کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ نوجوانوں کے ایک تہائی سے زائد روزمرہ زندگی کے لیے ضروری بنیادی مہارتوں سے محروم ہیں، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گراوٹ مستقل ساختی بحران میں بدل رہی ہے۔

روایتی تعلیمی چیمپیئنز جیسے فن لینڈ اور سویڈن میں اسی قسم کی کمی دیکھنے میں آنے پر حکام اور تعلیمی یونینز فوری اصلاحی اقدامات کرنے اور کلاسوں میں ڈیجیٹل توجہ بٹانے والے عوامل سے نمٹنے کی طرف مائل ہو گئی ہیں۔

دریافت کیجیے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
حماس کی رفح بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا ہے:اسرائیل
امریکہ اور شام کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر مذاکرات
مکہ پر حملے کی کوشش،او آئی سی کی مذمت