سیاست
2 منٹ پڑھنے
کینیڈا فلسطین کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے
پیر کے روز، کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دو ریاستی حل کے لیے اوٹاوا کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
کینیڈا فلسطین کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے
The reports came shortly after Carney spoke with his British counterpart, Keir Starmer, about the UK's statement on the recognition of Palestine. / Reuters

کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ آیا فلسطین کو تسلیم کیا جائے اور اگر تسلیم کیا جائے تو کیا اس کے لیے کوئی شرائط مقرر کرنی ہوں  گی۔

رپورٹس میں منگل کو ایک نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا  ہے کہ  تا حال  کوئی  حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ،  تا ہم  وزیر اعظم مارک کارنی بدھ کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ایک آن لائن  کابینہ اجلاس منعقد کرنے والے ہیں۔

یہ رپورٹس اس وقت سامنے آئیں جب کارنی نے اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سے محصور غزہ کی صورتحال اور فلسطین کو تسلیم کرنے کے حوالے سے برطانیہ کے بیان پر بات چیت کی۔

پیر کے روز، کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دو ریاستی حل کے لیے اوٹاوا کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا، "صورتحال کی پیچیدگی کے باوجود، آج یہاں ہماری اجتماعی موجودگی ایک مذاکراتی حل کے لیے مضبوط بین الاقوامی حمایت کی عکاسی کرتی ہے، ایک  ایسا حل جو فلسطینی خودمختاری اور اسرائیلی سلامتی کو یقینی بنائے۔"

بین الاقوامی دباؤ

گزشتہ ہفتے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ پیرس ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران فلسطین کو تسلیم کرے گا۔

اس ہفتے، اسٹارمر نے بھی اسی طرح کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  اگر اسرائیل غزہ میں اپنی جنگ کو  ختم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کرتا تو ان کی حکومت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو تسلیم کرے گی۔

اسرائیل نے برطانیہ کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ "حماس کے لیے انعام" ہوگا۔

فلسطین کو اس وقت اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 149 نے تسلیم کیا ہے — یہ تعداد اکتوبر 2023 میں غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے آغاز کے بعد سے بڑھ رہی ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے