کھیل
2 منٹ پڑھنے
ایتھنو اسپورٹس فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
ٹی آر ٹی  کے میڈیا پارٹنر کے طور پر، اس سال 21 سے 24 مئی کے دوران منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر منعقد کی گئی
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
ایتھنو اسپورٹس

عالمگیر ایتھنو سپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام آٹھویں ایتھنو سپورٹس کلچرل فیسٹیول نے استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر آنے والوں کا استقبال کرنا شروع کر دیا ہے۔

ٹی آر ٹی  کے میڈیا پارٹنر کے طور پر، اس سال 21 سے 24 مئی کے دوران منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر منعقد کی گئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ ایتھنو سپورٹس کنفیڈریشن کے صدر بلال ایردوان نے کہا کہ فیسٹیول کے دوران ثقافتی تنوع کو مل کر محسوس کیا جائے گا۔

آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ایردوان نے بتایا  کہ فیسٹیول کے دوران کُشتی اور گھڑ سواری  سمیت مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

فیسٹیول کے دائرہ کار میں منعقد ہونے والی سرگرمیوں میں بچوں اور خاندانوں کے روایتی ثقافت سے جڑنے کا اظہار کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ اس سال ہم یہاں ایک بار پھر 4 دنوں تک اپنی ثقافت کی دولت کو مل کر جئیں گے۔ ہم اپنے بچوں اور  بزرگوں  کے ساتھ ایک خاندان کی طرح روایات کی فضا میں سانس لیں گے اور دنیا بھر سے آنے والے مہمان فنکاروں، کھلاڑیوں اور ثقافتی شخصیات کی یہاں مل کر میزبانی کریں گے۔

استنبول کی بین الاقوامی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایردوان نے تقریب کے اختتام پر بچوں کے ساتھ مل کر ربن کاٹا اور فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

 

 

دریافت کیجیے
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران نے بندر عباس میں امریکی ڈرون مار گرایا
اسرائیل کا  غزہ پر حملہ، 9 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی ہلاک
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
اسلام آباد:او آئی سی ممالک کا خواتین وزارتی اجلاس
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
امریکی افواج کا جنوبی ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار