نیا شام
2 منٹ پڑھنے
دروزی عوام کو شہر سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے: سویدا انتظامیہ
سویدا  کی انتظامیہ  نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ حکومتی سہولت اور سیکیورٹی تحفظ کے تحت، دروز شہریوں کے ایک گروپ کو جو سویدا چھوڑنا چاہتے تھے وہاں سے نکال لیا گیا ہے
دروزی عوام کو شہر سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے: سویدا انتظامیہ
/ Reuters
 

شام کے حکام نے جنوبی شہر سویدا سے دروز کے رہائشیوں کے ایک گروپ کو حکومتی تعاون اور سکیورٹی کی نگرانی میں نکال لیا ہے۔

سویدا  کی انتظامیہ  نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ حکومتی سہولت اور سیکیورٹی تحفظ کے تحت، دروز شہریوں کے ایک گروپ کو جو سویدا چھوڑنا چاہتے تھے وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

یہ انخلا پانچ بسوں کے قافلے کا استعمال کرتے ہوئے صوبہ درعا میں بسرا الشام ہیومینیٹیرین کراسنگ کے ذریعے کیا گیا۔

حکام نے گروپ کی حتمی منزل کا انکشاف نہیں کیا، حالانکہ درعا اس سے قبل سویدا کے بے گھر ہونے والے رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں میں پناہ دے چکا ہے۔

شہر بھر میں ہلاکت خیز جھڑپیں

یہ انخلا ایسے وقت میں ہوا ہے جب 19 جولائی کو سویدا میں جنگ بندی کے بعد کشیدگی کا ماحول پیدا ہوا  تھا ، جس کے بعد مسلح دروز گروپوں اور بدو قبائل کے درمیان ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی فرقہ وارانہ جھڑپیں  جاری ہیں۔

تشدد شروع ہونے کے بعد سے شامی حکومت نے جنگ بندی کے چار معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔

19 جولائی کو طے پانے والا تازہ ترین معاہدہ بڑی حد تک برقرار رہا ہے ، حالانکہ اس سے پہلے کی جنگ بندی اس وقت ختم ہوگئی تھی جب ایک سینئر دروز مذہبی رہنما شیخ حکمت الحری کے وفادار گروہوں نے بدو قبائل کے لوگوں کو ملک بدر کردیا تھا اور مبینہ طور پر ان کے خلاف بدسلوکی کی تھی۔

شام کی عبوری حکومت نے ملک بھر میں استحکام بحال کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مقامی تنازعات کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔

دریافت کیجیے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
وزیر خارجہ حاقان فیدان: ترکیہ کے مرکزی کردار کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے روس کے مذاکراتی مطالبات کو ’’بے معنی‘‘ قرار دے دیا