سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ 'قواعد پر مبنی نظام سے دور ہوتا جا رہا ہے': جرمن چانسلر
بین الاقوامی قانون کی طرف رجحان کے بجائے امریکی پالیسی کی سمت "خالصتاً طاقت اور مفاد پر مبنی سیاست" کی طرف جا رہی ہے۔
امریکہ 'قواعد پر مبنی نظام سے دور ہوتا جا رہا ہے': جرمن چانسلر
جرمن چانسلر فریڈرک میرز 16 جنوری 2026 کو جرمنی کے ہیڈس ہائیم میں سی ڈی یو کے ایک پروگرام کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ / Reuters
 

جرمن چانسلر فریڈرش مرز نے جمعہ کو کہا کہ امریکہ ایک قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام سے منحرف ہو کر ایسی پالیسی کی طرف جا رہا ہے جو صرف طاقت اور قومی مفادات سے چلتی ہے، اور یورپ پر زور دیا کہ یہ اپنے وجود  کو منوائے۔

مرز نے ہیدیشائم میں مسیحی جمہوری اتحاد کے ایک پروگرام میں کہا کہ "ہم محسوس کر رہے ہیں کہ دنیا کا ہمارا سب سے اہم اتحادی متحدہ امریکہ قواعد پر مبنی نظام سے دور ہو رہا ہے۔"

مرز نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی طرف رجحان کے بجائے امریکی پالیسی کی سمت "خالصتاً طاقت اور مفاد پر مبنی سیاست" کی طرف جا رہی ہے۔

چانسلر نے زور دیا کہ یورپ کے لیے ممکن نہیں کہ وہ "سر ریت میں چھپا لے" یا کسی جغرافیائی سیاسی گوشے میں زندہ رہنے کی کوشش کرے، اور خبردار کیا کہ یہ حکمتِ عملی ناکام ہو گی۔

ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کی نوعیت کے بارے میں، خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحت، مرز نے اشارہ کیا کہ اگر انتظامیہ اپنے راستے کے بارے میں پختہ یقین رکھتی ہے تو تنقید بے سود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ (امریکہ والے) ہمیں   کمتر کے طور پر دیکھتے رہیں گے اور ہماری عزت تبھی کریں گے جب یورپ میں ہمارے اتحادی شراکت دار  یک  زبان ہوں  گے۔"

 

دریافت کیجیے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
وزیر خارجہ حاقان فیدان: ترکیہ کے مرکزی کردار کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے روس کے مذاکراتی مطالبات کو ’’بے معنی‘‘ قرار دے دیا