سیاست
4 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: غزہ کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں متحدہ اقوام کے 81 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں متحدہ اقوام کے رکن ممالک کے رہنماؤں اور سینئر نمائندوں سے خطاب کیاا۔
ٹرمپ: غزہ کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ (یو این) کی 81ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے نیویارک میں منعقدہ اقوامِ متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔

اپنی تقریر کے آغاز میں امریکی داخلی سیاست اور معیشت کے بارے میں طویل جائزے پیش کرنے کے بعد ٹرمپ نے آئندہ کانگریس ضمنی انتخابات سے پہلے اپنے حامیوں کو پیغامات دیے۔

صدرِ امریکہ کے طور پر اب تک آٹھ جنگیں ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس-یوکرین جنگ، ایران کے ساتھ تنازعات، غزہ میں انسانی بحران اور دیگر علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں کے حل کے لیے بڑی کوششیں کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ معاہدہ 3 نومبر کے انتخابات کے بعد ہوگا۔

ایران کے بارے میں اپنی پچھلی باتوں کو جزوی طور پر دہراتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ (3 نومبر کے) انتخابات کے فوراً بعد (ایران کے ساتھ) ایک معاہدہ ہو جائے گا کیونکہ ان کے لیے یہ نہ کرنا ذی فہم نہیں ہوگا۔"

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران یہ دیکھ رہا ہے کہ وہ انتخابات سے کس نتیجے کے ساتھ نکلیں گے، اور واضح کیا کہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے؛ صرف ری پبلکن پارٹی مقابلے میں ہوگی۔

صدر نے زور دیا کہ وہ یا تو ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے یا ایران کو "نیست و نابود" کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے مرحلے میں ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بحران 'ایسے یا ویسے' حل ہونا چاہیے اور اس معاملے کو "تیزی" سے نمٹانا ضروری ہے۔

غزہ کو اربوں ڈالر کی امداد

ٹرمپ نے ترکیہ کے غزہ میں تعاون کا ذکر کیا اور کہا کہ جمع کی گئی رقم مناسب وقت پر غزہ کی دوبارہ تعمیر کے لیے استعمال ہوگی، اور ممالک بہت فیاض رہے ہیں:

"ہم غزہ امن کونسل کے رکن ممالک کی امدادی کوششوں میں فراہم کردہ اربوں ڈالر کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ یہ رقم براہِ راست غزہ کی تعمیرِ نو اور امدادی کاموں میں جا رہی ہے۔ مراکش، بحرین، قطر، کویت، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور بہت سے دیگر ممالک نے حصہ ڈالا۔ یہ ممالک انتہائی فیاض ثابت ہوئے۔"

صدر نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ عہدِے پر آتے ہی آٹھ جنگیں ختم کر چکے ہیں، جع امداد ضرورت مند جگہوں تک پہنچ رہی ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ انسانی امداد درست انداز میں ملے، اور اربوں ڈالر کی امداد غزہ پہنچے گی۔

"ہم روس-یوکرین کے مسئلے کو حل کریں گے"

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی بڑے سرگرم ہیں اور چاہتے ہیں کہ جنگ رک جائے۔ انہوں نے کہا، "ہم روس اور یوکرین کے قائدین کے ساتھ بہت قریب تعاون میں ہیں اور اس مسئلے کو حل کریں گے۔"

کیوبا میں حکومت تحلیل ہو گی

لاطینی امریکہ کے بارے میں بھی امریکہ کی طرف سے سنجیدہ حرکات کی بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کیوبا میں انتظامیہ بہت ناکام ہے۔

ٹرمپ نے کہا، "ہم اس بات کا ہدف رکھتے ہیں کہ کیوبا میں جہاں کمیونسٹ نظام شدید دباؤ میں ہے، وہاں صورتِ حال بنیادی طور پر بدل جائے۔ کیوبا ایک ناکام ریاست ہے۔ کیوبا زوال پذیری کی شکار ہو گی۔"

ان بیانات کے دوران ہال میں موجود کیوبا وفد کے احتجاجی طور پر  واک آوت کیا۔

امریکہ گرین لینڈ میں دو فوجی اڈے تعمیر کرے گا

ٹرمپ نے کہا کہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت وہاں ان کی فوجی موجودگی ہوگی اور یہ امریکہ کی سیکیورٹی کے لیے اہم ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا، "ہم گرین لینڈ میں مناسب مقامات پر وسیع پیمانے پر فوجی موجودگی قائم کرنے کے عمل کا فوری آغاز کریں گے۔ وہاں ہم دو بہت بڑے فوجی اڈے تعمیر کریں گے۔" مزید تفصیلات آ رہی ہیں...

 

دریافت کیجیے
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی