کھیل
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ کی قومی جوڈو ٹیم نے دو طلائی تمغے جیت لئے
ازبکستان میں منعقدہ عالمی جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں ترکیہ کی ٹیم نے دو طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر تین تمغے جیت لئے
ترکیہ کی قومی جوڈو ٹیم نے دو طلائی تمغے جیت لئے
Genç milli judocular, Dünya Şampiyonası'nın 3. gününde 2'si altın 3 madalya kazandı / Anadolu Agency (Wire)
 

ترک کھلاڑیوں نے ازبکستان میں منعقدہ عالمی جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں دو طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر تین تمغے جیت لیے۔

ترک جوڈو فیڈریشن کے  کردہ بیان کے مطابق دارالحکومت تاشقند میں جاری اس مقابلے کے تیسرے روز انفرادی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

ترک خاتون کھلاڑی توانا گولینائے، خواتین کے 78 کلوگرام وزن کے زمرے میں کوارٹر فائنل میں جاپان کی کوکورو اوتاوا، سیمی فائنل میں سلووینیا کی نیزا ہلادنک اور فائنل میں روس کی کرسٹینا کونوالوفا کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئی ہیں۔

مردوں کے 100 کلوگرام سے زائد وزن کے زمرے میں حصہ لینے والے ترک کھلاڑی ابراہیم تاتاراوغلو نے بھی کوارٹر فائنل میں ازبکستان کے فضل الدین رافیکوف اور سیمی فائنل میں قزاقستان کے عادل ژاؤدینوف کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل میں انہوں نے آذربائیجان کے رمضان احمدوف کو ہرا کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔

نوجوان ترک جوڈو کھلاڑی امیر سلیم آری نے مردوں کے 90 کلوگرام وزن کے زمرے میں کوارٹر فائنل میں ایران کے سپہر نوروزی زیوہ کو شکست دی، جبکہ سیمی فائنل میں روس کے عبداللہ سلیمانوف کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

تاہم فائنل میں انہیں کرغزستان کے دانیار میلیسوف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد امیر سلیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ میں اپنی مہم مکمل کی۔

دریافت کیجیے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
وزیر خارجہ حاقان فیدان: ترکیہ کے مرکزی کردار کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے روس کے مذاکراتی مطالبات کو ’’بے معنی‘‘ قرار دے دیا