مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
حماس فی الوقت معاہدے پر کاربند ہے:امریکہ
ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو یقین نہیں ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کی باقیات کو سنبھالنے کے حوالے سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے
حماس فی الوقت معاہدے پر کاربند ہے:امریکہ
حماس-امریکہ / Reuters
17 گھنٹے قبل

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو یقین نہیں ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کی باقیات کو سنبھالنے کے حوالے سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ کے لیے ایک بین الاقوامی استحکام فورس کی تشکیل شروع ہو چکی ہے۔

عہدیدار نے کہا  کہ ہم نہیں سمجھتے کہ حماس نے اب تک یرغمالیوں کی لاشوں کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ غزہ معاہدے کے اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ "بہت مثبت بات چیت" ہو رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انسانی امداد مؤثر طریقے سے شہریوں تک پہنچے جبکہ غزہ میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ایک استحکام فورس کے قیام کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ غزہ میں دو سال کی جنگ کے بعد صورتحال انتہائی حساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں تخفیف اسلحہ کے لیے حالات پیدا کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہماری  ترجیحات میں  تنازع کا خاتمہ، انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور باقی یرغمالیوں کی لاشوں کو بازیاب کرانا ہے۔

ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق ، یہ تبصرے اسرائیلی انٹیلی جنس کے واشنگٹن کے ساتھ شیئر کیے گئے دعووں کے بعد سامنے آئے ہیں کہ حماس کو اب بھی اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں تک رسائی حاصل ہے۔

خبر رساں ادارے نے دو اسرائیلی حکام اور ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو بتایا ہے کہ غزہ کا معاہدہ اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک حماس لاشوں کی بازیابی کے لیے مزید کوششیں نہیں کرتی۔

تاہم حماس کا کہنا ہے کہ اس نے تمام باقیات حوالے کر دی ہیں اور ملبے تلے دبے ہوئے دیگر افراد تک پہنچنے کے لیے اُسے  خصوصی آلات کی ضرورت ہوگی۔

اس کی مسلح  شاخ القسام بریگیڈ نے کہا کہ ہم نے  تمام زندہ اسرائیلی قیدیوں اور لاشوں کو حوالے کرکے اپنا وعدہ پورا کیا ہے  ،جہاں تک باقی لاشوں کا تعلق ہے ان کی بازیابی کے لئے خصوصی سامان کی ضرورت ہے۔ ہم اس  معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے  بہت کوشش کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں پر مشتمل مزید دو تابوت بدھ کی رات غزہ میں ریڈ کراس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

 یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس ہلاک ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی تلاش جاری رکھے ہوئے  ہے ۔

ٹرمپ نے کہا کہ حماس جنگ بندی معاہدے کی شرائط کے تحت لاشوں کی تلاش کر رہی ہے، اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے اور غزہ کے نیچے سرنگوں میں کھدائی کر رہی ہے۔

 حماس  ایسے علاقے  میں وہ کھدائی کر رہے ہیں  جہاں سے انہیں بہت ساری لاشیں مل رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حماس کو جنگ بندی کے معاہدے کے تحت غیر مسلح ہونا چاہئے ۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے،1 شخص
امریکی فوجی جنگ بندی کی نگرانی میں مدد کے لیے پہنچ گئے
شرم الشيخ میں مذاکرات حوصلہ افزا ہیں:حماس
صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی قوتوں کا دھاوا،غزہ پہنچنے سے روک دیا گیا
ایران:اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دےدی گئی
سمود فلوٹیلا غزہ  سے 400 ناٹیکل میل سے بھی کم فاصلے کی دوری پر
جوہری مذاکرات ناکام،ایران پر پابندیاں بحال کر دی گئیں
یمن سے داغا گیا ڈرون جنوبی اسرائیل میں آن گرا،50 افراد زخمی
بیلجیم، مالٹا، اینڈورا، موناکو اور لکسمبرگ نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا
نیتین یاہو  نےقطر کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اختیار کرلیا
مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف متحد ہوں:پاکستان
اسرائیلی ڈرونز کی لبنان میں اقوام متحدہ امن فورس پر حملے کی کوشش
اسرائیل بوئنگ سے دو عدد KC-46 ٹینکر خریدے گا
میکروں یہود دشمنی کو ہوا دے رہے ہیں:نیتین یاہو
جوہری مذاکرات بحال نہ کیے گئے تو ایران پر پابندیاں لگیں گی:ای تھری
عظیم اسرائیل کا منصوبہ میرا روحانی مشن ہے: نیتین یاہو