28 ستمبر 2025
آخری لمحات میں ناکام جوہری مذاکرات کے بعد ایران پر اقوام متحدہ کی وسیع پیمانے پر پابندیاں دوبارہ عائد کر دی گئی ہیں، فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے تہران کو "اشتعال انگیزی کے اقدامات" کے خلاف متنبہ کیا ہے۔
تینوں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کا دوبارہ نفاذ سفارت کاری کا خاتمہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی کشیدگی سے باز رہے اور قانونی طور پر پابند حفاظتی ذمہ داریوں کی تعمیل کی طرف لوٹ آئے۔
ایران پر پابندیوں کی واپسی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تین ممالک نے ان الزامات پر شروع کی تھی کہ اس نے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کا مقصد اسے جوہری بم تیار کرنے سے روکنا تھا۔
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تردید کر دی ہے ۔