مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکی فوجی جنگ بندی کی نگرانی میں مدد کے لیے پہنچ گئے
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوجی ہفتے کے روز اسرائیل پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تاکہ ایک کثیر القومی ٹاسک فورس میں شامل ہو سکیں جو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی
امریکی فوجی جنگ بندی کی نگرانی میں مدد کے لیے پہنچ گئے
امریکی فوجی / Reuters
11 اکتوبر 2025

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوجی ہفتے کے روز اسرائیل پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تاکہ ایک کثیر القومی ٹاسک فورس میں شامل ہو سکیں جو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔

اے بی سی نیوز نے دو امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی نگرانی کے لیے ایک رابطہ مرکز قائم کرنے کے لیے تقریبا 200 امریکی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ یہ ٹیم لاجسٹکس، سیکورٹی، نقل و حمل، منصوبہ بندی اور انجینئرنگ جیسے شعبوں میں کام کرے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی افواج اسرائیل میں رہیں گی اور غزہ میں داخل نہیں ہوں گی۔ ان کا مشن سینٹ کام کے  سربراہ ایڈمرل بریڈلی کوپر کی کمان میں انجام دیا جائے گا ، جو  ٹاسک فورس میں حصہ لینے والے علاقائی ممالک کے یونٹوں اور دستوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ٹرمپ کا 20 نکاتی منصوبہ

 یہ تعیناتی بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کی گئی ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ پر نسل کشی کی جنگ روکنے کے لیے 29 ستمبر کو تجویز کردہ 20 نکاتی منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت حماس تقریبا 2000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے باقی تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی جبکہ اسرائیل بتدریج اس علاقے سے اپنی افواج واپس بلا لے گا۔

دوسرے مرحلے میں حماس کی شرکت کے بغیر غزہ میں ایک نئے حکومتی طریقہ کار کی تشکیل، فلسطینی مسلم مشترکہ سیکیورٹی فورس کا قیام اور حماس کے خاتمے کا تصور کیا گیا ہے۔

اکتوبر 2023 کے بعد سے، اسرائیلی حملوں میں تقریبا 67,200 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

دریافت کیجیے
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان