مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
تین قطری سفارتکار مصر جاتے ہوئے کار حادثے کا شکار
جاں بحق افراد کو شرم الشیخ انٹرنیشنل ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
تین قطری سفارتکار مصر جاتے ہوئے  کار حادثے کا شکار
قطری سفارت کار / Reuters
12 اکتوبر 2025

مصر کے شہر شرم الشیخ میں ایک کار حادثے میں تین قطری سفارت کار ہلاک ہوگئے۔

اتوار کی صبح جنوبی سینا میں مرکزی سڑک پر سفر کے دوران قطری وفد کی کار حادثے میں دو سفارت کار زخمی ہوگئے۔

حکام کو شرم الشیخ اور تبہ کے درمیان سڑک پر ہونے والے حادثے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

جاں بحق افراد کو شرم الشیخ انٹرنیشنل ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

شرم الشیخ پیر کو غزہ میں ایک بین الاقوامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس کی مشترکہ صدارت صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے جس میں 20 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

مصر کے صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سربراہی اجلاس کا مقصد "غزہ کی پٹی میں جنگ کا خاتمہ، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام لانے کی کوششوں کو بڑھانا اور علاقائی سلامتی اور استحکام کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرنا ہے"۔

دریافت کیجیے
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں