ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
اسرائیل کی توسیع پسندانہ کاروائیاں خطّے کی کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہیں: ترکیہ وزارت خارجہ
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
جمہوریہ ترکیہ کی وزارت خارجہ (آرکائیو)

ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کاروائیاں خطّے کی کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔

ترکیہ وزارتِ خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ خطے میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہیں لہٰذا  عالمی برادری اس صورتِ حال کے خلاف حرکت میں آئے۔

بیان میں ،مذکورہ علاقے میں  اسرائیلی سرگرمیوں کو 1974 میں طے پانے والے  افواج کی علیحدگی کے معاہدے کو کمزور کرنے کا سبب قرار دیا گیا  اور کہا  گیاہے کہ

"ہم اسرائیل کے، شام کے صوبہ قنیطرہ میں، نام نہاد ’صوفا 53 لائن‘ پردوبارہ   سرگرمیاں شروع کرنے، 1974 کے افواج کی علیحدگی کے معاہدے کو کمزور کرنے اور شام میں نئی زمینی صورتِ حال مسلط کرنے کی کوششوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے خطے میں کشیدگی کو بڑھانے والی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خاتمے اور مقبوضہ شامی علاقوں سے اسرائیلی انخلا کے لیے فوری، مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔

ترکیہ شام کی خودمختاری، سیاسی وحدت اور علاقائی سالمیت کی حمایت کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ جاری رکھے گا اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس مقصد کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔"

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا  انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک رابطہ
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں
ترکیہ: بیان جعلی ہے
ایردوان، ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں CAATSA معافی اور S-400 کے حل کو آگے بڑھائیں گے، فیدان
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
ایردوان: "ہم نے اپنی قوم کو خطرات سے دور رکھا ہے"
ترکیہ، شعبہ توانائی میں، خودکفالت کی طرف رواں دواں
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
آکنجی کی نئے سپرسونک 300 میزائل کی کامیاب آزمائش
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے