سیاست
2 منٹ پڑھنے
ہارورڈ یونیورسٹی کی طرف سے ٹرمپ انتظامیہ فنڈنگ کے منجمد کرنے کے خلاف مقدمہ دائر
ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر نے ایک بیان میں کہا، "گزشتہ ہفتے کے دوران، وفاقی حکومت نے ہارورڈ کی طرف سے  غیر قانونی مطالبات کو ماننے سے انکار کے بعد کئی اقدامات اٹھائے  ہیں۔"
ہارورڈ یونیورسٹی کی طرف سے ٹرمپ انتظامیہ فنڈنگ کے منجمد کرنے کے خلاف مقدمہ دائر
The Trump administration has been tightening its chokehold on the prestigious university amid a wider crackdown on US universities over pro-Palestine protests and other issues. / Reuters
22 اپریل 2025

ہارورڈ یونیورسٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے تاکہ امریکی تعلیمی ادارے کے لیے 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی فنڈنگ ​​کے تعطل کو روکا جا سکے۔

ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر نے ایک بیان میں کہا، "گزشتہ ہفتے کے دوران، وفاقی حکومت نے ہارورڈ کی طرف سے  غیر قانونی مطالبات کو ماننے سے انکار کے بعد کئی اقدامات اٹھائے  ہیں۔"

گاربر نے کہا، "ہم نے ابھی کچھ دیر پہلے فنڈنگ ​​کے تعطل کو روکنے کے لیے ایک مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ یہ غیر قانونی ہے اور حکومت کے اختیارات سے باہر ہے۔"

جبکہ انتظامیہ نے غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے آغاز کے بعد سے بڑھتے ہوئے عرب مخالف اور مسلم مخالف واقعات کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گاربر نے کہا کہ وہ ان واقعات پر بھی توجہ دیں گے۔

گاربر نے کہا، "ہم جلد ہی سام دشمنی اور اسرائیل مخالف تعصب سے نمٹنے کے لیے ٹاسک فورس کی رپورٹ اور مسلم مخالف، عرب مخالف، اور فلسطینی مخالف تعصب سے نمٹنے کے لیے ٹاسک فورس کی رپورٹ جاری کریں گے۔"

ہارورڈ کے مقدمے میں جن امریکی حکومتی اداروں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ انصاف، محکمہ توانائی اور جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یونیورسٹیوں پر دباؤ

ٹرمپ انتظامیہ نے خاص طور پر فلسطین کے حق میں مظاہروں اور دیگر مسائل پر امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اس  ممتاز ز یونیورسٹی پر دباؤ بڑھا دیا ہے ۔

انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے آغاز کیا، جس نے امریکی کیمپسوں میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کی لہر کو جنم دیا، اور یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالر کی وفاقی فنڈنگ ​​منسوخ کر دی۔

یونیورسٹی نے بالآخر ان کے دباؤ کے آگے جھک کر وسیع پالیسی تبدیلیوں کا اعلان کیا، جن میں کیمپس  میں مظاہروں کی پالیسی بھی شامل ہے۔

اس کے بعد انہوں نے ہارورڈ کو نشانہ بنایا، مبینہ سام دشمنی کی تحقیقات کا آغاز کیا اور یونیورسٹی سے 9 ارب ڈالر کی وفاقی فنڈنگ ​​واپس لینے کی دھمکی دی۔

انہوں نے بعد میں کارنیل یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی وفاقی فنڈنگ ​​بھی منجمد کر دی کیونکہ ان یونیورسٹیوں نے فلسطین کے حق میں مظاہروں کی اجازت دی تھی۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان