ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
"ترکیہ - انڈونیشیا انقرہ فورم" اسٹریٹیجک تعلقات فروغ دینے پر غور
ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے اس فورم میں دونوں ممالک کے سفارت کاروں، ماہرین تعلیم اور بیوروکریٹس نے شرکت کی
"ترکیہ - انڈونیشیا انقرہ فورم" اسٹریٹیجک تعلقات فروغ دینے پر غور
ترکیہ-انڈونیشیا / AA
19 گھنٹے قبل

فاؤنڈیشن فار پولیٹیکل، اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ (سیٹا) تھنک ٹینک نے بدھ کے روز انقرہ میں ترکیہ-انڈونیشیا ا شتراکی  فورم کی میزبانی کی جس میں شرکاء نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے اس فورم میں دونوں ممالک کے سفارت کاروں، ماہرین تعلیم اور بیوروکریٹس نے شرکت کی۔

اپنے افتتاحی کلمات میں  ترکیہ  کے نائب وزیر تجارت مصطفیٰ تُزجو نے کہا کہ شراکت داری کا  یہ فورم دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات میں "ایک نئے سنگ میل" کے طور پر کام کرے گا۔

عالمی معیشت میں "گہری تبدیلیوں" کے باوجود، تُزجو نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اور انڈونیشیا، جو دونوں جی 20 کے رکن ہیں، نے مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی شرح نمو کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کی سب سے بڑی معیشت انڈونیشیا ایک علاقائی مرکز بننے کی طرف بڑھ رہی ہے اور تیزی سے عالمی ویلیو چینز میں ضم ہو رہی ہے۔

 'اسٹریٹجک شراکت دار'

استنبول میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل، ڈیرینٹو ہارسونو نے 2050 تک سبز توانائی، ڈیجیٹل تبدیلی اور آٹومیشن کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا اور  ترکیہ-انڈونیشیا تعلقات میں دفاعی تعاون کو ایک اہم شعبے کے طور پر اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی وسائل کی دولت کو ترکیہ کی تکنیکی صلاحیت کے ساتھ جوڑتےہوئے شراکت داری مضبوط ہوتی جارہی ہے، اور جامع جدت طرازی کو آگے بڑھانے کے لیے گلوبل ساؤتھ کے رہنماؤں کے طور پر دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا۔

دوپہر کے اجلاس میں ، جس کا عنوان  دو طرفہ اور شعبہ جاتی تعلقات تھا ، ترک وزارت خارجہ میں دو طرفہ سیاسی امور کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کورکوت گو  ُن گن ، ہم آہنگی کی پالیسیوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر دینا پراپٹو رہرجا  اور انڈونیشیا کی ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر انک اگونگ بنیو پرویتا نے شرکت کی ۔

انہوں نے ترکیہ اور انڈونیشیا کو جی 20 اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) جیسے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر تعاون کرنے والے دو دوستانہ اسٹریٹجک شراکت داروں کے طور پر بیان کیا۔

 اعلی سطحی میکانزم

فروری میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کے جکارتہ کے دورے اور اپریل میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے انقرہ کے دورے سمیت حالیہ دوروں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ انڈونیشیا سمندری راستوں کے مرکز میں واقع ہے۔ ہمارا مقصد ترکیہ کے لیے  مضبوط شراکت دار بننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مسلسل گہرے ہو رہے ہیں، انہوں نے یاد دلایا کہ ترکیہ  نے اس سال انڈونیشیا کے دفاعی میلے میں 25 کمپنیوں کے ساتھ شرکت کی تھی۔

 رہرجہ نے کہا کہ اگرچہ جغرافیائی طور پر ہم  دور ہیں لیکن ہماری اقدار مشترک ہیں، اور ہماری تاریخیں انہی نظریات  پر استوار کی  گئی ہیں، باہمی اعتماد اور دوستی سفارت کاری سے کہیں آگے ہے۔

پرویتا نے کہا کہ ترکیہ اور انڈونیشیا نئے اعلیٰ سطحی سفارتی میکانزم تیار کرسکتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں  دفاعی جدت پسندی  ناگزیر ہوچکی ہے۔

 

دریافت کیجیے
غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں: ترکیہ
صدر ایردوان: ہمارا دورہ امریکہ۔ ترکیہ ۔ امریکہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوا ہے
اسرائیل کی غزہ میں امدادی کشتیوں پر حملے سرا سر ڈکیتی ہے، ترکیہ
اسرائیل، دنیا کی آنکھوں کے سامنے، فلسطینی عوام کو ختم کر رہا ہے: خاتونِ اوّل
ترک ریاستوں کو علاقائی سلامتی میں اپنے کردار کو مضبوط بنانا ہوگا:ایردوان
ترکیہ  نے صمود فلوٹیلا پر حملے کی تحقیقات شروع کر دیں
اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار کردہ 36 ترکوں کی واپسی متوقع
ترک صدر  کی طرف سے ٹرمپ کی تجویز پر حماس کے جواب کا خیر مقدم
ترک خفیہ ایجنسی کی کاروائی، استنبول سے موساد کا ایجنٹ گرفتار
ترک صدر کی غزہ کو جانے والے عالمی صمود فلوٹیلا کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت
صمود فلوٹِیلا پر دھاوا،ترکیہ نے تحقیقات شروع کردیں
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان متحدہ عرب امارات کے دورے پر
میں، ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتا ہوں: اردوعان
ایردوان-سانچیز رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر غور
فلسطین کو قبول کرنے کا فیصلہ دیر سے سہی مگر خوش آئند ہے:ایردوان
عراق-ترکیہ پائپ لائن سے ترکیہ کو خام تیل کی ترسیل بحال