سیاست
3 منٹ پڑھنے
امریکی کانگریس کے 30 ارکان نے روبیو کی طرف سے اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں سوال نامہ
امریکی کانگریس میں 30 ڈیموکریٹک ارکان نے اسرائیل کی جوہری صلاحیت پر پردے کو اٹھانے کے لیے کارروائی کی ہے۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو کو لکھے گئے خط میںدوہرے معیار کا خاتمہ' اور خطے میں ایٹمی خطرات کی شفاف طور پر وضاحت کرنے کا تقاضا کیا گیا۔
امریکی کانگریس کے 30 ارکان نے روبیو  کی طرف سے اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں سوال نامہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

امریکی کانگریس میں 30 ڈیموکریٹک ارکان نے اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت کے بارے میں راز داری کی پردہ کشائی کے لیے اقدام اٹھایا ہے۔

یہ مطالبہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو لکھے گئے  ایک خط میں کیا گیا، جس میں 'دوہرے معیار کا خاتمہ' اور خطے میں ایٹمی خطرات کی شفاف طور پر وضاحت کرنے کا تقاضا کیا گیا ہے۔

خواکین کاسٹرو کے زیر قیادت گروپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے ساتھ جاری تنازعے کے پیشِ نظر وہ امریکی وزارتِ خارجہ سے درج ذیل سوالات کے واضح اور شفاف جوابات چاہتے ہیں۔

صلاحیت اور فہرست

·      ایٹمی ہتھیاروں کی صلاحیت: اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کی   سطح کیا ہے؟

·      نظام کی تفصیلات: جنگی سرخیاں اور لانچر بشمول، اسرائیل کے پاس موجود تمام ایٹمی ہتھیار نظاموں کی تکنیکی تفصیل کیا ہے؟

پیداوار اور خام مال کے ذرائع

·      افزودگی کی صلاحیت: کیا اسرائیل اس وقت یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ کس سطح  پر ہے؟

·      ڈیمونا اور فیسیل مادہ: کیا ڈیمونا میں واقع نیگیو ایٹمی تحقیقاتی مرکز فیسیل مادہ پیدا کرتا ہے؟ اگر ہاں، تو اندازاً کتنی مقدار پیدا ہوتی ہے اور اس کے استعمال کے مقاصد کیا ہیں؟

·      پلوٹونیم کی پیداوار: کیا اسی مرکز میں پلوٹونیم کی پیداوار ہوتی ہے؟ اگر ہاں تو پیداواری مقدار اور اس کے استعمال کے مقاصد کیا ہیں؟

اسٹریٹجک نظریہ اور امریکہ کے ساتھ تعلقات

·      سرخ لکیر کا اعلان: کیا اسرائیل نے ایران کے ساتھ موجودہ تنازعے کے تناظر میں ایٹمی استعمال کے حوالے سے کوئی  نظریہ، سرخ لکیر یا حدِ آستانہ امریکی حکام کو باضابطہ طور پر بتائی ہے؟

·      استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی: کیا امریکی انتظامیہ نے تاحال اسرائیل سے یہ باضابطہ یقین دہانی حاصل کی ہے کہ ایٹمی ہتھیار یقینی طور پر استعمال نہیں کیے جائیں گے؟

·      خفیہ اطلاعاتی اشارے: کیا موجودہ ایران تنازعے یا ماضی کی کشیدگی کے دوران کوئی شواہد یا اطلاعات ملیں کہ اسرائیل ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے یا انہیں تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا تھا؟

سلامتی اور ہنگامی حالات کے منظرنامے

·      تابکاری کے خطرے کا تجزیہ: نیگیو (ڈیمونا) یا دیگر ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ حملے کی صورت میں خطے میں موجود امریکی شہریوں اور فوجی عملے کے لیے تابکاری کے نقصان کے خطرات کے بارے میں واشنگٹن   کاکیا اندازہ ہے؟

·      عسکری ناکامی کے منظرنامے: کیا امریکی انتظامیہ نے یہ تجزیہ کیا ہے کہ کن انتہائی حالات — مثلاً ایران کا ڈیمونا پر حملہ یا اسرائیل کی ممکنہ عسکری ناکامیاں — اسرائیل کو ایٹمی آپشن اپنانے پر مجبور کر سکتی ہیں؟ ایسے منظرناموں کے لیے کس نوعیت کے ہنگامی منصوبے تیار کیے گئے ہیں؟

 

دریافت کیجیے
عرب نمائندوں نے گادی آئزنکوٹ کی حمایت کر دی
ڈیموکریٹس کو یہ جنگ رکوانا ہو گی:برنی سینڈرز
روس پر ڈرون حملہ، صنعتی تنصیبات میں آگ لگ گئی
نیتین یاہو کے ساتھ مخلوط حکومت کےقیام کا ارادہ معدوم ہے: یائر لاپید
اسپین کا ٹرین حادثہ، وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی
چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی
سینکڑوں حوثی ملیشیاوں کو غیر فعال کر دیا ہے:یمنی فوج
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان  کی جنوبی کوریا کی  سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
ایران میں مظاہرہ "ٹرمپ کو قتل کر دیں گے"  کا بینر آویزاں
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
پاکستان:خیبر پختون خوا میں حملہ،2 پولیس اہلکار ہلاک 1 زخمی
حملہ ہوا تو جواب زیادہ شدید ہوگا:ایرانی جرنیل