کھیل
3 منٹ پڑھنے
آسٹن ولا 30 سال بعد یوروپا لیگ کا فاتح بن گیا
استنبول میں کھیلے گئے یوروپا لیگ کے فائنل میں فری برگ  کے خلاف 3-0 کی یکطرفہ جیت نے ایمری کی آسٹن ولا کی تمام بہترین خصوصیات کو ظاہر کیا یعنی  بہترین حکمت عملی، مضبوط دفاع اور شاندار مہارت
آسٹن ولا 30 سال بعد یوروپا لیگ کا فاتح بن گیا
آسٹن ولا / AA

اونائی ایمری نے پانچویں بار یوروپا لیگ جیت کر نہ صرف اس ٹورنامنٹ کے غیر متنازعہ مینیجر کے طور پر اپنا مقام مضبوط کر لیا ہے بلکہ آسٹن ولا  کو فٹ بال کی دنیا میں ایک بار پھر ایک بڑی طاقت کے طور پر بحال کر دیا ہے۔

54 سالہ ہسپانوی مینیجر نے 2022 کے آخر میں آسٹن ولا میں شمولیت اختیار کی تھی، جب مڈلینڈز کا یہ تاریخی اور مشہور کلب پریمیئر لیگ میں دوسرے درجے   کے خطرے سے دوچار تھا۔

تب سے اب تک ایمری آسٹن ولا کو ڈومیسٹک لیگ کے اوپری درجوں میں لے آئے ہیں، انہیں چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کروایا ہے اور اب کلب کو 30 سالوں میں ان کی پہلی ٹرافی جتوائی ہے۔

استنبول میں کھیلے گئے یوروپا لیگ کے فائنل میں فری برگ  کے خلاف 3-0 کی یکطرفہ جیت نے ایمری کی آسٹن ولا کی تمام بہترین خصوصیات کو ظاہر کیا یعنی  بہترین حکمت عملی، مضبوط دفاع اور شاندار مہارت۔

پہلے ہاف میں یوری ٹیلی مینس (Youri Tielemans) اور ایمیلیانو بوئندیا (Emiliano Buendia) کے شاندار گولز نے آسٹن ولا کو میچ پر گرفت فراہم کی، جس کے بعد دوسرے ہاف میں مورگن راجرز (Morgan Rogers) نے گول کر کے کمزور فری برگ  کی امیدوں کا خاتمہ کر دیا۔

جیسے ہی گول ہوئے، برمنگھم سے استنبول کا سفر کرنے والے آسٹن ولا کے پرجوش مداحوں کی بڑی تعداد نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ ان مداحوں میں آسٹن ولا کے سب سے مشہور فین، پرنس ولیم  بھی شامل تھے، جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اس فتح کا جشن مناتے ہوئے لکھا کہ شاندار رات!! تمام کھلاڑیوں، ٹیم، اسٹاف اور کلب سے جڑے ہر فرد کو بہت بہت مبارک ہو! یورپی ٹرافی کا ذائقہ چکھے ہوئے 44 سال ہو چکے تھے!"

آسٹن ولا کے کپتان، جان میک گن نے یہ فتح ان مداحوں کے نام کی جنہوں نے 2016 سے 2019 تک دوسرے درجے کی چیمپئن شپ میں کلب کی جلاوطنی کے تین سالوں کے دوران بھی بڑی تعداد میں ان کا ساتھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی رات اس سب کا نتیجہ تھی جو کچھ ہم نے مل کر بنایا۔"

"مسٹر یوروپا لیگ" کے نام سے مشہور، ایمری نے اب یہ ٹورنامنٹ پانچ بار جیتا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فتح انہوں نے ہمیشہ ایسے کلبوں کے ساتھ حاصل کی جن کے نام میں لفظ "villa" آتا ہے: سیویلا (Sevilla)، ولاریال (Villarreal) اور آسٹن ولا (Aston Villa)۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"