ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
صدر اردوعان کا پیغامِ عید: غزّہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
مجھے یقین ہے کہ نیتن یاہو نامی یہ ظالم دنیا کے مسلمانوں سے ضروری سبق حاصل کر کے رہے گا: صدر رجب طیب اردوعان
صدر اردوعان کا پیغامِ عید: غزّہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
استنبول کی چاملیجا مسجد میں عید کی نماز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے، اردوان نے کہا کہ مذہبی تہوار اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بناتے ہیں۔ / AA

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے آج بروز بدھ عید الاضحیٰ کے موقع پرجاری کردہ خصوصی پیغام میں عید الاضحیٰ کو “روحانی نعمت” قرار دیا  اور اس مبارک دن کے ترکیہ، ترک ملّت، عالمِ اسلام اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت کا وسیلہ بننے کی تمّنا کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں بالخصوص غزہ اور ہمارے قلبی جغرافیے کے مختلف خطوں میں اس عید کو بھی غم، درد اور دلوں میں ایک گہری کسک کے ساتھ منانے والے تمام بہن بھائیوں کے ساتھ اپنی اور اپنی قوم کی جانب سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتا اور سب کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

ترکیہ بھر میں لاکھوں افراد نے نمازِ عید کے ساتھ دن کا آغاز کیا۔

صدر اردوعان نے استنبول کی 'چاملی جا' جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تہوار سماجی روابط اور باہمی تعاون کو مضبوط بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "سب سے پہلے تو یہ کہ  عیدیں محبت، احترام، اتحاد، یکجہتی اور تعاون کے دن ہوتے ہیں لیکن غزہ کی صورتحال نے ترکیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی عید کی خوشیاں  ماند کر دی ہیں۔

انہوں نے بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کی اسے "ظالم" قرار دیا اور کہا کہ خدا وہ دن لائے کہ ترکیہ اور  دنیا بھر کے مسلمان اسرائیل کی غزہ میں جاری کاروائیوں  کے خلاف متحد ہو جائیں۔

صدر اردوان نے کہا ہے کہ"مجھے یقین ہے کہ نیتن یاہو نامی یہ ظالم دنیا کے مسلمانوں سے ضروری سبق حاصل کر کے رہے گا"۔

واضح رہے کہ ترکیہ، غزہ میں اسرائیلی فوجی حملوں کے سخت ترین ناقدین میں شمار ہوتا ہے۔ صدر اردوعان بارہا فوری جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافے اور اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

اردوان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دنیا بھر کے مسلمان غزہ اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری انسانی بحرانوں کے سائے میں عید الاضحیٰ منا رہے ہیں۔

عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے  حضرت اسماعیل کو قربان کرنے پر آمادگی اور آخری لمحے میں اللہ کے حکم سے حضرت اسماعیل کی جگہ ایک مینڈھے کی قربانی کے تاریخی موقعے کی یاد میں منائی جاتی ہے۔

مسلمان اس واقعے کی یاد میں قربانی کرتے ہیں اورقربانی  کا گوشت غریبوں اور اپنے عزیز و اقارب میں تقسیم کرتے ہیں۔

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نتن یاہو کی پالیسیاں اسرائیل، خطے اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہیں، ترک وزیر خارجہ
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
نیٹو کے اندر ترکیہ کا کردار مزید اہم ہو جائے گا: جنرل اونو
وزیر فیدان: "ہم CAATSA پابندیوں کے حوالے سے ضروری اقدامات کر رہے ہیں"