ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترک محکمہ جنگلات کا طیارہ کرویشیا میں تباہ،پائلٹ شہید
ترک  وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یوماکلی نے کہا ہے کہ کرویشیا میں لاپتہ ہونے والے ترک محکمہ جنگلات   کے آگ بجھانے والے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اور پائلٹ شہید ہوگیا ہے۔
ترک محکمہ جنگلات کا طیارہ کرویشیا میں تباہ،پائلٹ شہید
طیارہ / AA
14 نومبر 2025

ترک  وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یوماکلی نے کہا ہے کہ کرویشیا میں لاپتہ ہونے والے ترک محکمہ جنگلات   کے آگ بجھانے والے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اور پائلٹ شہید ہوگیا ہے۔

کرویشیا کے شہر سینج کے قریب ہمارے محکمہ جنگلات  کے فائر فائٹنگ طیارے کا ملبہ ملا ہے۔ میں اس افسوسناک حادثے میں شہید ہونے والے ہمارے پائلٹ پر اللہ کی رحمت کے لیے  دعا گو ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور صبر کا اظہار کرتا ہوں۔

اس سے قبل ، وزارت زراعت اور جنگلات نے کہا تھا کہ کروشیا میں  ترک محکمہ جنگلات   کے آگ بجھانے والے طیارے سے ریڈیو رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

محکمہ جنگلات  سے تعلق رکھنے والے دو اے ٹی 802 فائر فائٹنگ طیارے بدھ ، 12 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 24 منٹ پر  زغریب میں طے شدہ دیکھ بھال کے لئے چناق قلعہ سے روانہ ہوئے تھے۔