سیاست
2 منٹ پڑھنے
ونیزویلا کی طرف سے اقوام متحدہ میں ٹرمپ کے 'استعماری' دعووں کی مذمت
ونیزویلا کے نمائندے نے وائٹ ہاؤس کی تقاریر کو مہذب اقدار کے برخلاف  'غیر مہذب، توہین آمیز '  قرار دیتے ہوئے کہا  کہ یہ 19ویں صدی کی سامراجی پالیسیوں کی طرف واپسی کا اشارہ ہیں۔
ونیزویلا کی طرف سے اقوام متحدہ میں ٹرمپ کے 'استعماری' دعووں کی مذمت
وینزویلا کے اقوام متحدہ میں سفیر سیموئل مونکاڈا 28 فروری 2019 کو سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ [فائل] / AP

ونیزویلا کے اقوام متحدہ میں سفیر سیموئل مونکارا نے اپنے ملک کے وسائل کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعووں کو بین الاقوامی قانون کی ایک 'وحشیانہ' خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جمعرات کو نوآبادیات کے خلاف عالمی دن پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مونکارا نے واشنگٹن سے اقوام متحدہ کے منشور کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کے تبصرے ٹرمپ کے اس دعوے  کہ وینیزویلا کی زمینیں اور تیل کے ذخائر مؤثر طور پر امریکہ کی 'ملکیت' ہیں اور انہیں حوالے کرنا ضروری ہے، کے بعد منظر ِ عام پر آئے ہیں۔

اس ڈپلومیٹ نے وائٹ ہاؤس کی تقاریر کو مہذب اقدار کے برخلاف  'غیر مہذب، توہین آمیز '  قرار دیتے ہوئے کہا  کہ یہ 19ویں صدی کی سامراجی پالیسیوں کی طرف واپسی کا اشارہ ہیں۔

مونکارا نے اسمبلی سے کہا، 'صدر ٹرمپ  ماضی  کی گھڑی پیچھے گھمانا چاہتے ہیں اور وینیزویلا  کو  اپنی کالونی  بنانے کے درپے  ہیں۔' 'ایسے وحشیانہ اعلامیہ  کی کوئی قانونی  حیثیت نہیں۔"

نئے مضر طریقے

مونکارا نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ بین الاقوامی تعلقات میں 'ہنگامہ برپا کر کے  تباہی' لا رہی ہے، انہوں نے  نوآبادیات کو 'جارحیت 'قرار دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ روایتی نوآبادیاتی طریقے کی جگہ 'نئے، مضر کنٹرول کے طریقے' لے چکے ہیں۔

یہ سفارتی تبادلہ براہِ راست فوجی خطرے کے پس منظر میں ہوا۔

ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ان کی مانگوں کی عدم تکمیل کی صورت میں دنیا کی 'سب سے طاقتور بحریہ' جنوبی امریکی ملک پر مکمل  فضائی  اور بحری محاصرہ عائد کر دے گی۔

مونکارا نے فلسطین اور پورتو ریکو سمیت ان علاقوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا جنہیں انہوں نے 'غیر ملکی غلبے' کے تحت زندگی گزارنے والے ممالک قرار دیا، اور کہا کہ ایسے حالات عالمی انسانی حقوق کے اعلامیے کے ساتھ متصادم ہیں۔

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے