کروزشپ پر "ہنٹا وائرس" پھیل گیا،3 افراد ہلاک
عالمی ادارہ صحت  کے مطابق، بحر اوقیانوس میں ایک کروز شپ پر تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک کیس کی لیبارٹری رپورٹ میں 'ہنٹا وائرس' کی تصدیق ہوئی ہے
کروزشپ پر "ہنٹا وائرس" پھیل گیا،3 افراد ہلاک
ہنٹا وائرس / Reuters

عالمی ادارہ صحت  کے مطابق، بحر اوقیانوس میں ایک کروز شپ پر تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک کیس کی لیبارٹری رپورٹ میں 'ہنٹا وائرس' کی تصدیق ہوئی ہے

 یہ ایک ایسی بیماری ہے جو عام طور پر چوہوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔

یہ وبا ایم وی ہونڈیئس نامی جہاز پر پھیلی، جو ارجنٹائن کے شہر اوشوایا (Ushuaia) سے کیپ ورڈی (Cape Verde) کی طرف سفر کر رہا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک ہنٹا وائرس کے ایک کیس کی لیبارٹری سے تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مزید پانچ مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔"

جوہانسبرگ میں زیرِ علاج مریض کا ہنٹا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یہ  وائرس کے اس خاندان سے تعلق رکھتا ہے جو ہیمرجک بخاراور سانس کی شدید بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔

اگرچہ یہ انفیکشن عام طور پر متاثرہ چوہوں کے پیشاب یا فضلے سے ماحولیاتی رابطے کے نتیجے میں پھیلتا ہے تاہم، عالمی ادارہ صحت نے  بتایا  ہے کہ اگرچہ یہ بہت  نادر ہے  البتہ  ہنٹا وائرس انسان سے انسان میں بھی منتقل ہو سکتا ہے اور سانس کی شدید بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔

ایم وی ہونڈیئس جسے نیدرلینڈز کی کمپنی 'اوشین وائیڈ ایکسپیڈیشنز' چلاتی ہے اس میں تقریباً 170 مسافروں اور عملے کے 70 ارکان کی گنجائش موجود ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے