سیاست
2 منٹ پڑھنے
کینیڈا: گاڑی، جشن مناتے ہجوم پر جا چڑھی، متعدد ہلاک اور زخمی
میں ہلاک یا زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم آپ کےغم میں برابر کے شریک ہیں: مارک کارنی
کینیڈا: گاڑی، جشن مناتے ہجوم پر جا چڑھی، متعدد ہلاک اور زخمی
Authorities did not immediately specify the number of casualties. / Photo: Reuters / Reuters

کینیڈا کے شہر 'وینکوور' میں ایک گاڑی کی ہجوم پر چڑھائی  کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں ۔

وینکوور پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق "آج رات 8 بجے کے بعد ای 41ویں ایونیو اور شاہراہ 'فراسر' کے قریب ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران  ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں"۔

 بیان  کے مطابق  ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم مارک کارنی نے سوشل میڈیا  'ایکس' سے جاری کردہ بیان  میں اسے ایک "خوفناک واقعہ"  قرار دیا اور اس پر "شدید دُکھ" کا اظہار کیا ہے۔

"مارک کارنی نے کہا ہے کہ "میں ہلاک یا زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے، فلپائنی کینیڈین کمیونٹی اور وینکوور کے تمام لوگوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار  کرتا ہوں۔ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں"۔

حکام نے فوری طور پر ہلاکتوں کی حتمی تعداد کا اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ  گاڑی، لاپو لاپو ڈے بلاک پارٹی  یعنی فلپائن کے پہلے قومی ہیرو کی یاد میں منعقد ہ سالانہ تقریب کے لیے جمع ہونے والے ہجوم پر چڑھائی گئی  ہے۔

وینکوور کے ضلع 'کنگز وے' کے نمائندہ  رکن پارلیمنٹ ڈان ڈیویس نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں لاپو لاپو فیسٹیول میں ہونے والے ہولناک حملے پر افسوس کااظہار کیا اور کہا ہے کہ "میں تمام متاثرین اور ان کے خاندانوں کے لیے دعا گو ہوں"۔

برٹش کولمبیا کے وزیر اعلیٰ ڈیوڈ ایبی نے کہا  ہےکہ وہ اس خبر پر "حیران اور دل شکستہ" ہیں۔

 شہر کے میئر کین سم نے بھی جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ " اس انتہائی مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد  اور وینکوور کی فلپائنی کمیونٹی کے ساتھ ہیں"۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"