سیاست
2 منٹ پڑھنے
جارجیا کی آئینی عدالت نے صدر کی انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی
جارجیا  کی آئینی عدالت نے صدر سالومے زرباشویلی کی جانب سے اکتوبر میں ہونے والے متنازعہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی
00:00
جارجیا  کی آئینی عدالت  نے صدر کی انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی
زورابیچویلی 19 نومبر کو انتخابات کے نتائج کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ / Reuters
19 فروری 2025

گزشتہ جمعہ کو ہونے والے اس فیصلے کو منگل کے روز ملک کی اعلیٰ عدالت کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ زرباشویلی کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کو "تفصیلی جائزے" کے لیے قبول نہیں کیا جائے گا۔

عدالت نے مزید یہ بھی فیصلہ دیا کہ جارجین ڈریم پارٹی کو اکثریت ملنے  والے انتخابی نتائج کے خلاف اپوزیشن کے 30 اراکینِ پارلیمنٹ کی جانب سے دائر کردہ ایک اور مقدمہ بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔

فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ یہ حکم حتمی ہے اور اس کے خلاف اپیل یا نظرثانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

جاری مظاہرے

سالومے زرباشویلی نے 19 نومبر کو آئینی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے 26 اکتوبر کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ جارجین ڈریم پارٹی نے 53.93% ووٹ حاصل کر کے 150 رکنی پارلیمنٹ میں 89 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی۔

وزیر اعظم ایراکلی کوباخیدزے اور پارٹی کے اعزازی صدر بیدزینا ایوانیشویلی سمیت جارجین ڈریم پارٹی کے عہدیداروں نے ان نتائج کا خیر مقدم کیا۔

تاہم، زرباشویلی نے ان نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور دعویٰ کیا کہ ووٹنگ روسی مداخلت سے متاثر ہوئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کو "غصب شدہ" قرار دیا، حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، اور یورپی یونین کی رکنیت سے متعلق مذاکرات معطل کر دیے گئے۔

کوباخیدزے نے انتخابی دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں جو بھی "بے ضابطگیاں" ہوئیں، وہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والے انتخابات کے لیے بھی معمول کی بات سمجھی جا سکتی ہیں۔

صدر زرباشویلی نے ابھی تک عدالت کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دریافت کیجیے
ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی پانچویں رکن نے بھی آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی
امریکہ کا ایران کے خلاف جنگ کا بل 12 ارب ڈالر ہے: وائٹ ہاؤس
آسکر ایوارڈز: مائیکل بی جارڈن بہترین اداکار اور جیسی بکلی  بہترین اداکارہ قرار
یوکرین کے ڈرون حملے، روسی تیل کے ذخائر نشانے پر
افغانستان کے ساتھ سرحدی تنازعات میں اضافے کے وقت پاکستان کا قندھار پر حملہ
حلیف ممالک نے ایران کے خلاف جنگ میں مدد نہیں کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہو گا:ٹرمپ
لبنان میں بری کاروائی کا امکان،اسرائیل کافوجی نفری کی تعداد بڑھانے پر غور
اسرائیلی سیکیورٹی افسران کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ متوقع رفتار سے آگے نہیں بڑھ رہی
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، ایک بچے اور حاملہ عورت سمیت 4 فلسطینی ہلاک
اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی جوڑے اور ان کے دو بچوں کو گولی مار کے قتل کر دیا
یوکرین: روسی بمباری میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں
ایران: تین امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے اور نیتن یاہو کو دھمکی
تہران غیر سرکاری سفارتی راستوں کے لیے کھلا ہے: فیدان
ایران اور لبنان میں اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے غزّہ پر حملوں سے مشابہہ ہیں: اردوعان
ترکیہ  نے اپنا نیا ڈرون طیارہ K2 متعارف کروا دیا