مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
ہم ہائبرِڈ معاشی، عسکری اور سفارتی جنگ میں بھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور سخت جواب دیں گے۔
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
(آرکائیو) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف: "امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک قدیم تہذیب اور قومی و مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے۔"

اایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہم  عسکری اور سفارتی جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے،’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک قدیم تہذیب اور قومی و مذہبی مزاحمت کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اپنی طاقت ایران کی قوم اور مسلح افواج پر مسلط نہیں کر سکتے۔'

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق قالیباف نے تہران میں ایران-عراق جنگ (1980-1988) کے جانبازوں کے ساتھ ایک پروگرام میں ملاقات کے موقع پر موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے ایران-عراق جنگ کے دوران ملک پر لگائے گئے پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اُس جنگ کا موازنہ آج کے حالات سے کیا جا سکتا ہے۔

قالیباف نے کہا: 'ایران-عراق جنگ کے دوران ہمیں کانٹے دار تار بھی نہیں دیتے تھے۔ توپخانوں کی فائرنگ کی حد 14-15 کلومیٹر دور تک بھی نہیں پہنچتی تھی۔ آج ہم اپنے میزائلوں کے ساتھ بغیر کسی پابندی کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت تک پہنچ چکے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ہائبرِڈ معاشی، عسکری اور سفارتی جنگ میں بھی وہ سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور سخت جواب دیں گے۔ ٹرمپ ایک دیرینہ تہذیب اور قومی و مذہبی مزاحمت کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اپنی طاقت ایران کی عوام اور مسلح افواج پر نافذ نہیں کر سکتے۔

 انہوں نے ملک میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے خلاف موقف رکھنے والوں سے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری تسلیم کرنے کے مترادف نہیں ہے؛ مذاکرات بھی ایک طرح کی جدوجہد ہے اور میدان میں حاصل کی گئی طاقت کو سیاسی کامیابی میں تبدیل کرنے کا عمل ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی