سیاست
4 منٹ پڑھنے
امریکی صحافی بھارتی حکومت پر مقدمہ کر رہا ہے
معروف بھارتی کاروباری شخصیت 'راجت کھارے' کے بارے میں تصنیف کردہ مضمون کی وجہ سے رافیل سیٹر کا او سی آئی کارڈ منسوخ اور بھارت میں داخلہ ممنوع
00:00
امریکی صحافی بھارتی حکومت پر مقدمہ کر رہا ہے
Reuters journalist Rapheal Satter. Photo: X (formerly Twitter)
17 مارچ 2025

ایک امریکی صحافی نے،  ان کی اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) حیثیت منسوخ کئے جانے  اور ان کے بھارت میں داخلے پر پابندی لگائے جانے کی وجہ سے،  بھارتی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ پابندی رافیل سیٹر کے، نومبر 2023 میں ایک معروف بھارتی کاروباری شخصیت ' راجت کھارے'  کے بارے میں تصنیف کردہ مضمون بعنوان  'ہاؤ این انڈین اسٹارٹ اپ ہیکڈ دی ورلڈ'کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

بھارت کی وزارتِ داخلہ نے، دسمبر 2023 میں، واشنگٹن ڈی سی میں سائبر سیکیورٹی کے صحافی ، 'سیٹر' کو بتایا کہ ان کا او سی آئی کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے ایسا مواد شائع کیا جو بد نیتی پر مبنی ہے اور بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ سیٹر نے شادی کے ذریعے او سی آئی حیثیت حاصل کی تھی لیکن  اب بھارت کا سفر نہیں کر سکتے کہ جہاں ان کے خاندان کے افراد رہتے ہیں۔

سیٹر کا معاملہ صرف واحد  واقعہ نہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بھارت میں بڑھتے ہوئےاثر و رسوخ  کا ایک حصہ ہے۔ تاہم اس واقعے سے  او سی آئی مراعات کی منسوخی پر بڑھتی ہوئی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، خاص طور پر ان صحافیوں، کارکنوں اور ماہرین تعلیم کے لیے جو مودی حکومت کے ناقد ہیں۔

مودی نے سابقہ پیپل آف انڈین اوریجن (پی آئی او) کارڈ کو او سی آئی کارڈ کے طور پر دوبارہ برانڈ کیا، جس سے بھارتی ڈائیسپورا میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ یہ 'شہری جیسی' مراعات فراہم کرتا ہے۔ حقیقت میں او سی آئی کارڈز حکومت کی صوابدید پر دیے اور منسوخ کیے جا رہے ہیں اور اکثر ان صحافیوں، ماہرین تعلیم اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو انتظامیہ کے ناقد ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی آئی او نظام کے تحت ایسی کاروائیاں نہیں کی جا سکتی تھیں۔

او سی آئی کارڈ، جو اصل میں بھارتی نژاد غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے بھارت میں سفر اور کاروبار کو آسان بنانے کے لیے بنائے گئے تھے، اب ایک طرح سے حکومت کا ہتھیار بن چکے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے ان اقدامات کو حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 'سیاسی جبر' کے وسیع تر نمونے کا حصہ قرار دیا ہے۔

ایچ آر ڈبلیو کی ایشیا ڈائریکٹر ایلین پیئرسن کے مطابق حساس واقعات پر رپورٹ کرنے والے  صحافیوں کے ویزوں کی  منسوخی  طاقت کا غلط استعمال کرنے والے اور بدعنوانی پر جائز خدشات کا اظہار کرنے والے لوگوں  پر خطرناک اثرات ڈال سکتی ہے ۔

انہوں نے TRT ورلڈ کو بتایا کہ  "حالیہ برسوں میں، مودی حکومت نے خاص طور پر ان صحافیوں، کارکنوں اور ماہرین تعلیم کے او سی آئی ویزے منسوخ کیے ہیں جو بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے ناقد رہے ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "یہ تنقید کو خاموش کرنے کی ایک واضح کوشش ہے۔ کچھ افراد نے، شفاف معلومات کی کمی اور مبہم بنیادوں پر جائز قرار دی گئی، اس منسوخی  کو  بھارتی عدالتوں کے ذریعے چیلنج کیا ہے "۔

2021 میں ہی، بھارتی حکومت نے 4.5 ملین او سی آئی کارڈ ہولڈروں کی مراعات کو محدود کر کے  ان کی بحیثیت 'غیر ملکی شہری' کے  دوبارہ درجہ بندی کی ۔ علاوہ ازیں تحقیق و صحافت کرنے یا بھارت کے کسی 'محفوظ' علاقے کا دورہ کرنے کے لیے خصوصی اجازت طلب کرنے کو ضروری قرار دیا تھا۔

گذشتہ دہائی کے دوران، حکومت نے 100 سے زیادہ اجازت نامے منسوخ کیے اور 'آئین کے خلاف عدم اطمینان کے اظہار' کے الزام کے ساتھ کچھ صاحبِ حیثیت افراد کو ملک بدر کر دیاتھا۔

یہ اقدامات،  بھارت میں یا بیرونی ممالک میں مقیم، او سی آئی کارڈ ہولڈروں کے لیے تشویش میں اضافہ کرتے ہیں۔ بیرونی ممالک میں مقیم  بہت سے او سی آئی کارڈ ہولڈروں کے بوڑھے والدین اور دیگر عزیزواقارب بھارت میں رہتے ہیں۔

دریافت کیجیے
ممدانی کی کامیابی پر اسرائیلیوں کا ردِعمل
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا: جرمن وزیر خارجہ