سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: ایران گلف ریاستوں پر حملہ کرے گا کا ہمیں علم ہوتا تو بھی ہم ایران کو نشانہ بناتے
ٹرمپ:'یہ اس طرح کا سوال نہیں ہے کہ ’ارے، کیا تمہیں معلوم ہونا چاہیے تھا؟ اور اگر ہمیں معلوم بھی  تھا تو کیا ہوا۔ میرا مطلب ہے، ہمیں وہ کرنا ہوگا جو ہمیں کرنا ہے۔"
ٹرمپ: ایران گلف ریاستوں پر حملہ کرے گا کا ہمیں علم ہوتا تو بھی ہم ایران کو نشانہ بناتے
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، جبکہ حکام ملے جلے اشارے دے رہے ہیں۔ / Reuters
17 مارچ 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن کو معلوم بھی ہوتا کہ ایران خلیجی ممالک پر جوابی حملے کرے گا تو بھی امریکہ  تہران کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتا۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران کہا"یہ اس طرح کا سوال نہیں ہے کہ ’ارے، کیا تمہیں معلوم ہونا چاہیے تھا؟ اور اگر ہمیں معلوم بھی  تھا تو کیا ہوا۔ میرا مطلب ہے، ہمیں وہ کرنا ہوگا جو ہمیں کرنا ہے۔"

انہوں نے کہا  کہ متعدد خلیجی ممالک ایرانی گولہ باری کی زد میں  ہیں۔ سعودی عرب،  کویت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بحرین کو بھی… یہ تمام ممالک نشانہ بن رہے ہیں۔ کسی ماہر نے نہیں کہا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ اس ہفتے ختم نہیں ہوگی لیکن جلد اختتام پذیر ہوگی  ، یعنی  زیادہ  دیر نہیں۔

ٹرمپ نے کہا  کہ وہ ذاتی طور پر ہچکچا رہے تھے مگر اس پر عمل پیرا ہونا لازمی تھا، جب  جنگ ختم ہو جائے گی تو دنیا زیادہ محفوظ ہوگی۔

ان کا دعویٰ تھا کہ اگر ایران پر امریکی حملے نہ کیے گئے ہوتے تو جوہری جنگ پھوٹ پڑتی اور یہ تیسری عالمی جنگ تک پھیل سکتی تھی،  انہوں نے اس مہم کو انتخابی جنگ کی بجائے ایک تقاضے کے طور پر پیش کیا۔

یہ بیانات انتظامیہ کے جنگ کے دورانیے کے بارے میں متغیر اور اکثر متضاد پیغام رسانی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے ابتدا میں کہا تھا کہ یہ مہم چار سے پانچ ہفتوں تک جاری رہے گی اور بار بار کہا کہ یہ شیڈول سے زیادہ طول پکڑ  رہی ہے۔

سیکرٹری  امورِتوانائی  کرس رائٹ نے اتوار کو کہا کہ یہ بلاشبہ چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔

تاہم دفاعی سیکرٹری پیٹ ہیگسیٹ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ یہ تو ابھی آغاز ہے، جبکہ نیوز سائٹ Axios نے رپورٹ کیا کہ واشنگٹن اور اتحادی دارالحکومتوں کے اہلکار ستمبر تک امریکی مداخلت کے پھیلاؤ کی تیاری کر رہے تھے۔

امریکی-اسرائیلی جنگ برائے ایران 28 فروری کو شروع ہوئی اور مبینہ طور پر اس میں 1,200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں تب کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

جنگ چھڑنے  سے اب تک 14 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ایران-امریکہ جنگ میں 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں:سینٹرل کمانڈ
مرکزِ بحالی پر پاک فوج کے مبینہ حملے میں 400 افراد ہلاک ہونے کا دعوی
بھارت: ہسپتال میں آگ لگ گئی، دس مریضوں کی موت
ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی پانچویں رکن نے بھی آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی
امریکہ کا ایران کے خلاف جنگ کا بل 12 ارب ڈالر ہے: وائٹ ہاؤس
آسکر ایوارڈز: مائیکل بی جارڈن بہترین اداکار اور جیسی بکلی  بہترین اداکارہ قرار
یوکرین کے ڈرون حملے، روسی تیل کے ذخائر نشانے پر
افغانستان کے ساتھ سرحدی تنازعات میں اضافے کے وقت پاکستان کا قندھار پر حملہ
حلیف ممالک نے ایران کے خلاف جنگ میں مدد نہیں کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہو گا:ٹرمپ
لبنان میں بری کاروائی کا امکان،اسرائیل کافوجی نفری کی تعداد بڑھانے پر غور
اسرائیلی سیکیورٹی افسران کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ متوقع رفتار سے آگے نہیں بڑھ رہی
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، ایک بچے اور حاملہ عورت سمیت 4 فلسطینی ہلاک
اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی جوڑے اور ان کے دو بچوں کو گولی مار کے قتل کر دیا
یوکرین: روسی بمباری میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں
ایران: تین امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے اور نیتن یاہو کو دھمکی