یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
خرکیف علاقے میں ایک اپارٹمنٹ پر ہونے والے حملے کے ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ دنیپوعلاقے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملوں نے ہفتے کی صبح یوکرین میں کم از کم چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔
خرکیف علاقے میں ایک اپارٹمنٹ پر ہونے والے حملے کے ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ دنیپوعلاقے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
خرکیف کے میئر اگورنے اس سے قبل بتایا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نےرہائشی عمارت کے ملبے سے تین افراد کی لاشیں بازیاب کی ہیں۔
علاقائی فوجی سربراہ اولیگ سینگبووف نےٹیلی گرام کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ حملے میں چھ اور گیارہ سال کے لڑکے اور ایک 17 سالہ لڑکی سمیت کل دس افراد زخمی ہوئے۔
ان کے بقول ریسکیو ٹیمیں پانچ منزلہ عمارت جو حملے میں "عملی طور پر تباہ" ہو گئی کے ملبے کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہونے والے دس افراد کی تلاش کر رہی ہیں۔
نیٹو رکن پولینڈنے کہا ہےکہ وہ اس حملے کے ردِ عمل میں فوجی طیارے متحرک کر رہا ہے۔
آپریشنل کمانڈ نے ایکس پر لکھا ہے کہ "روسی فیڈریشن کے یوکرینی علاقے پر میزائل حملوں کے باعث ہماری فضائی حدود میں فوجی ہوابازی کا آپریشن شروع ہو گیا ہے۔
یوکرین نے پورے ملک میں فضائی خطرے کی وارننگ جاری کر دی۔