مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
سوڈان مسلح افواج: 'آر ایس ایف' کے ڈرون حملے پسپا کر دیئے گئے ہیں
شمالی سوڈان میں ایک ہوائی اڈے اور ایک ڈیم سمیت متعدد اسٹریٹجک مقامات پر 'آر ایس ایف' کے ڈرون حملے پسپا کر دیئے گئے ہیں: سوڈان مسلح افواج
سوڈان مسلح افواج: 'آر ایس ایف' کے ڈرون حملے پسپا کر دیئے گئے ہیں
(FILE) A general view shows large plume of smoke and fire rising from fuel depot after a RSF drone attack in Port Sudan, May 5, 2025. / Reuters
13 نومبر 2025

سوڈان مسلح افواج نے کہا  ہے کہ اس نے شمالی سوڈان میں ایک ہوائی اڈے اور ایک ڈیم سمیت متعدد  اسٹریٹجک مقامات پر 'آر ایس ایف' کے ڈرون حملے پسپا کر دیئے ہیں۔

 سوڈان مسلح افواج کی 19ویں  انفنٹری ڈویژن نے آج بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ برّی  فوج نے آج صبح کے وقت  آر ایس ایف کے متعدد خودکش ڈرونوں کو روک دیا ہے۔ان خود کُش ڈرونوں کا  ہدف شمالی صوبے میں واقع  میرو ڈویژن ہیڈ کوارٹر، میرو ہوائی اڈہ اور میرو ڈیم تھا۔

 عینی شاہدوں کی سوڈان نیوز کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق  ہوائی اڈے اور ڈیم کے ارد گرد زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ تاہم  حملے سے پہنچنے والے نقصان کے درجے سے متعلق تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

فوج کے بیان پر آر ایس ایف کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

میروکا شمار  شمالی سوڈان کے اہم اسٹریٹجک علاقوں میں ہوتا ہے ۔یہاں واقع  ہوائی اڈہ  فوجی اور شہری ہر  دو مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ علاقے میں واقع  میرو ڈیم  ملک میں   بنیادی ڈھانچے کے  بڑے ترین   منصوبوں میں سے ایک ہے۔

 الرکوبہ نیوز کی  مقامی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق  حملے میں صوبائی دارالحکومت ڈونگولا اور الدبہ شہر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آر ایس ایف کے، شمالی  ریاست دارفور  کے دارالحکومت، الفاشر پر قبضے کے بعد  سوڈان مسلّح افواج اور  نیم فوجی گروپ 'آر ایس ایف' کے درمیان لڑائی نئے محاذوں پر پھیل گئی ہے۔ خاص طور پر وسطی اور جنوبی کوردوفان میں جنگ شدّت اختیار کر گئی ہے۔

 اس وقت سوڈان کی 18 ریاستوں میں سے دارفور  کی پانچ ریاستیں ، آر ایس ایف کے قبضے میں ہیں۔ شمالی دارفور کے چند ایک شمالی حصے فوجی کنٹرول میں ہیں۔ سوڈانی فوج اب بھی باقی 13 ریاستوں میں سے زیادہ تر میں سرگرم ہے۔ یہ علاقے ملک کے جنوبی ، شمالی ، مشرقی اور وسطی حصوں اور دارالحکومت خرطوم پر مشتمل ہیں۔ سوڈان مسّلح افواج اور آر ایس ایف کے درمیان اپریل 2023 میں شروع ہونے والی خونریز جھڑپوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچُکے ہیں۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کو غزہ کی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہیے: امریکی سفیر
ٹرمپ جھوٹی معلومات پر انحصار کر رہے ہیں: گسٹاوپیٹرو
میانمار: ہسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک
امریکہ: 900 بلین ڈالر کا دفاعی بل منظور ہو گیا
عالمی برادری فلسطینیوں کی حالت زار پر آواز بلند کرے:سانچیز
یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ  حصہ نہیں لےگا
دیکھتے ہیں یوکرین کا سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے:کریملن
اسرائیل کی طرف سےغزہ میں کی گئی نسل کشی  نے عالمی انسانی حقوق کی اقدار کو شدید متاثر کیا ہے: اردوعان
امیزون نے بھارت میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
امریکی جنگی طیاروں کی وینیزویلا کے قریب پرواز،کشیدگی میں اضافہ
200 کے قریب اسرائیلی آباد کار مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے
برازیل: بولسونارو کی سزا میں کمی کا بل منظور
ترکیہ: غزہ  کے حالات ایک دلدوزیاد دہانی اور ایک سنجیدہ تنبیہ کی حیثیت رکھتے ہیں
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں
شام: سعودی عرب کے ساتھ متعدد معاہدے