دنیا
3 منٹ پڑھنے
یمن: متحدہ عرب امارات کی فوجیں 24 گھنٹوں کے اندر اندر یمن سے نکل جائیں
یمن صدارتی کونسل نے متحدہ عرب امارات کی تمام فوجوں کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر یمن سے نکلنے کا حکم دے دیا  اور اس کے ساتھ طے شدہ سکیورٹی معاہدہ منسوخ کر دیا
یمن: متحدہ عرب امارات کی فوجیں 24 گھنٹوں کے اندر اندر یمن سے نکل جائیں
FILE: Fighters from Yemen’s UAE-backed Southern Transitional Council during a military operation in Abyan province, southern Yemen, Dec. 15, 2025. / Reuters
 

یمن صدارتی کونسل نے متحدہ عرب امارات کی تمام فوجوں کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر یمن سے نکلنے کا حکم دیا  اور اس کے ساتھ طے شدہ  سکیورٹی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے ۔

یمن صدارتی کونسل نے آج بروز منگل ہنگامی حالات کا اعلان کیا  اور  کونسل کے زیرِ کنٹرول علاقے کی تمام سرحدی چوکیوں کو 72 گھنٹوں کے لئے داخلے کے لئے بند کر دیا ہے۔

کونسل کے سربراہ راشد العلیمی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا گیا  ہے"۔

علیمی کے جاری کردہ  ایک اور  فیصلے میں 90 روزہ ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا اور 72 گھنٹوں کے فضائی، بحری اور برّی محاصرے کے اطلاق کی اطلاع دی گئی ہے"۔

یہ بیان ، سعودی زیرِ  قیادت  اتحاد  کی طرف سے بڑی مقدار میں اسلحے اور جنگی گاڑیوں کو نشانہ بنائے جانے کے اعلان کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ گاڑیاں  جنوبی عبوری کونسل (STC) کی فوج کے لیے تھیں اور المکلا بندرگاہ پر کشتیوں سے اتاری جا رہی تھیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اتحاد کی اجازت کے بغیر، متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ سے آنے والی دو کشتیاں، 27-28 دسمبر کو المکلا بندرگاہ میں داخل ہوئی ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کا ہدف  سابقہ خودمختار جنوبی  یمن  حکومت کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اس نے ملک بھر سے وسیع اراضی کو قبضے میں لے لیا اور حکومتی فوجوں اور اتحادیوں کو علاقوں سے نکال دیا ہے۔  

دسمبر میں سرکاری فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد STC نے حضرموت اور المهرة صوبوں پر کنٹرول حاصل کیا  جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔

العليمي نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں  STC کی پیش قدمی کو"ناقابلِ قبول بغاوت" قرار دیا اور  مقبوضہ  علاقے واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

دریں اثنا، سعودی عرب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کویمن کی،اپنی فوجیں 24 گھنٹوں کے اندر واپس بلانے سے متعلقہ، طلب کا مثبت جواب دینا چاہیے اور کسی بھی فریق کو کسی قسم کی عسکری یا مالی مدد دینا  بند کرنا چاہیے۔

سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا  ہےکہ متحدہ عرب امارات نے STC فورسز کو سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں کے قریب عسکری کارروائیاں کرنے کی طرف مائل کیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن صدارتی کونسل کی حکومت مختلف گروپوں کا اتحاد ہے۔ اس اتحاد  میں  STC کے ارکان بھی شامل ہیں ۔ یہ اتحاد،  ایرانی حمایت یافتہ  حوثیوں کے خلاف بنایا گیا  ہے۔

حوثیوں نے 2014 میں یمن کی سرکاری فوجوں کو دارالحکومت صنعاء سے نکال کربیشتر  شمالی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

دریافت کیجیے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
وزیر خارجہ حاقان فیدان: ترکیہ کے مرکزی کردار کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے روس کے مذاکراتی مطالبات کو ’’بے معنی‘‘ قرار دے دیا