دنیا
1 منٹ پڑھنے
اندونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ، 23 فوجیوں سمیت 38 افراد ہلاک
مغربی جاوا میں لینڈسلائڈنگ کے نتیجے میں محصور رہ جانے والے 23 فوجیوں کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے
اندونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ، 23 فوجیوں سمیت 38 افراد ہلاک
شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس نے مغربی جاوا کے ایک گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ / Reuters

انڈونیشیا کے علاقے مغربی جاوا میں لینڈسلائڈنگ کے نتیجے میں محصور رہ جانے والے 23 فوجیوں کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔

انڈونیشیا بحریہ کے ترجمان دفتر کے مطابق  ایک روز قبل شروع ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں بروز ہفتہ  علی الصبح  'بانڈنگ بارات' کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا۔تودے تلے دبنے والوں میں شامل 23 فوجیوں کو حکام نے مردہ قرار دے دیا ہے۔

انڈونیشیا محکمہ آفات  کے مطابق مغربی جاوا میں  ہفتہ کو ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی  ہے اور درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

تودے تلے دبنے والوں میں  23 فوجی بھی شامل تھے جنہیں  حکام نے مردہ قراردے  دیا ہے۔

انڈونیشیا بحریہ کے ترجمان' فرسٹ ایڈمرل ٹنگگل 'نے کہا  ہےکہ 23 میرین جوان بروز ہفتہ انڈونیشیا-پاپوا نیو گنی سرحدی گشت کی تربیتی مشقوں کے دوران مٹی کے تودے میں پھنس گئے تھے۔ واقعہ علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔

دریافت کیجیے
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں