اندونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ، 23 فوجیوں سمیت 38 افراد ہلاک
مغربی جاوا میں لینڈسلائڈنگ کے نتیجے میں محصور رہ جانے والے 23 فوجیوں کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے
انڈونیشیا کے علاقے مغربی جاوا میں لینڈسلائڈنگ کے نتیجے میں محصور رہ جانے والے 23 فوجیوں کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔
انڈونیشیا بحریہ کے ترجمان دفتر کے مطابق ایک روز قبل شروع ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں بروز ہفتہ علی الصبح 'بانڈنگ بارات' کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا۔تودے تلے دبنے والوں میں شامل 23 فوجیوں کو حکام نے مردہ قرار دے دیا ہے۔
انڈونیشیا محکمہ آفات کے مطابق مغربی جاوا میں ہفتہ کو ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے اور درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
تودے تلے دبنے والوں میں 23 فوجی بھی شامل تھے جنہیں حکام نے مردہ قراردے دیا ہے۔
انڈونیشیا بحریہ کے ترجمان' فرسٹ ایڈمرل ٹنگگل 'نے کہا ہےکہ 23 میرین جوان بروز ہفتہ انڈونیشیا-پاپوا نیو گنی سرحدی گشت کی تربیتی مشقوں کے دوران مٹی کے تودے میں پھنس گئے تھے۔ واقعہ علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔