سیاست
2 منٹ پڑھنے
کل ہماری روس کے ساتھ ملاقات ہے: ٹرمپ
کل ہماری روس کے ساتھ ملاقات ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
کل ہماری روس کے ساتھ ملاقات ہے: ٹرمپ
FILE PHOTO - Russian President Vladimir Putin, and U.S. special envoy Steve Witkoff greet each other prior to their talks at the Kremlin in Moscow. / AP

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس، یوکرین جنگ کی وجہ سے روس  پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہے ۔اس حوالے سے  ان کے خصوصی ایلچی' اسٹیو وٹکوف' بروز بدھ  روسی حکام سے ملاقات کریں گے ۔

ٹرمپ نے منگل کو صحافیوں سے بات  چیت میں کہا ہے کہ "کل ہماری روس کے ساتھ ملاقات ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔"

انہوں نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کیا  ہےکہ آیا امریکہ، روسی توانائی کی خریداری جاری رکھنے والے ممالک پر، 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یا نہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ"میں نے کبھی فیصد کا ذکر نہیں کیا  لیکن ہم اس پر کافی کام کریں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ آئندہ مختصر مدت میں کیا ہوتا ہے۔"

ٹرمپ نے مزید کہا  ہےکہ امریکہ بدھ کے مذاکرات کے بعد نئی پابندیوں کے بارے میں"فیصلہ کرے گا"۔

یہ بیانات ٹرمپ کی طرف سے روس کو دی گئی  8 اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے سامنے آئے ہیں۔صدر ٹرمپ  نے  کہا تھا کہ یوکرین کے ساتھ جنگ بندی  معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں روس کو امریکی دباؤ میں اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکہ وزارتِ خارجہ کی ترجمان 'ٹیمی بروس 'نے بروز منگل،  وٹکوف کے دورہ روس کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ " ہم، یہاں سے اس دورے کی تصدیق کر سکتے ہیں لیکن دورے کے ایجنڈے میں کیا شامل ہوگا، اس کے بارے میں میرے پاس کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا  ہےکہ اگرچہ ٹرمپ، روس کے صدر ولادیمیر پوتن یا ماسکو کے رویے سے "خوش نہیں" ہیں، لیکن وہ جنگ کے خاتمے کی خاطر "سفارتی حل کے لیے پرعزم" ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے روس سے توانائی کی خرید  کو کریملن کی جنگی مشین کے ساتھ تعاون قرار دیا  اورروسی پیٹرول خریدنے والے ممالک کے خلاف تنبیہات میں اضافہ کر دیا ہے ۔

دریافت کیجیے
"ٹرمپ کو دھمکی"سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عدالت میں پیش ہونا پڑ گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان روابط ٹیلیفون پر جاری ہیں:ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ انتظامیہ اتحاد بنانے کی کوششوں میں
ترکیہ: اسرائیلی مداخلت "بحری قزاقی" ہے
القدس میں مسیحی برادری بھی غیر محفوظ،راہبہ زخمی
امریکی محاصرہ جاری رہا تو تصادم ہو سکتا ہے:ایران
رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، ایک فلسطینی ہلاک
امریکہ: ہیگستھ پہلی بار اراکینِ کانگریس کے سامنے وضاحت پیش کریں گے
ٹرمپ: ناکہ بندی سخت کر دی جائے
سلامتی کونسل اسرائیل  کو روکے:اسلامی تعاون تنظیم
امریکہ ایران کے محاصرے کو طول دینے پر غور کر رہا ہے، تو پیداوار میں کمی اور نرخوں میں اضافہ ہوا ہے
کوسووو، تیسرے قبل از وقت انتخابات کی طرف گامزن
ٹرمپ ایران کے مطالبات سے خوش نہیں ہیں: وائٹ ہاوس
اسرائیل نے  تازہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں چار افراد کو  قتل کر ڈالا
امکان ہےکہ حماس غیر مسلح ہو جائے گی:مارکو روبیو