سیاست
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: میں 2028 میں اوباما کے مد مقابل انتخابات لڑنا چاہوں گا
اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایک فرضی انتخابی مقابلے کے بارے میں سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا، 'مجھے یہ  چیزپسند آئے گی اور یہ اچھا ہوگا۔
ٹرمپ: میں 2028 میں اوباما کے مد مقابل انتخابات لڑنا چاہوں گا
Former President Barack Obama talks with then President-elect Donald Trump before the state funeral for former President Jimmy Carter at Washington National Cathedral in Washington, Thursday, January 9, 2025. / Photo: AP / AP
2 اپریل 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر براک اوباما کے خلاف 2028 میں تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنا 'پسند' کریں گے، جو آئین کے تحت ممنوع ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایک فرضی انتخابی مقابلے کے بارے میں سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا، 'مجھے یہ  چیزپسند آئے گی اور یہ اچھا ہوگا۔'

انہوں نے مزید کہا، 'لوگ مجھ سے انتخاب لڑنے کو کہہ رہے ہیں، اور تیسری مدت کے لیے دوڑنے کی ایک پوری کہانی ہے۔ مجھے نہیں معلوم۔ میں نے کبھی اس کی تحقیق نہیں کی۔ لوگ کہتے ہیں کہ ایسا کرنے کا ایک طریقہ ہے، لیکن مجھے اس کے بارے میں نہیں معلوم۔ تا حال میں نے اس بارے کوئی تحقیق نہیں کی۔ میں ایک شاندار کام کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے پاس چار سال ہیں۔

ٹرمپ کے یہ بیانات ایک دن بعد آئے جب انہوں نے کہا  تھاکہ وہ تیسری مدت کے لیے کوشش کرنے کے بارے میں 'مذاق نہیں کر رہے'، جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ وہ 2029 کے اوائل میں اپنی دوسری مدت ختم ہونے کے بعد ملک کی قیادت جاری رکھنے کے لیے آئینی رکاوٹ کو توڑنے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔

این بی سی نیوز کو ٹیلی فون انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا، 'ایسے طریقے ہیں جن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔' انہوں نے یہ بھی کہا، 'اس کے بارے میں سوچنے کے لیے ابھی بہت جلدی ہے۔'

1951 میں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کے مسلسل چار بار منتخب ہونے کے بعد آئین میں شامل کی گئی 22ویں ترمیم کے مطابق ، 'کسی شخص کو صدر کے عہدے پر دو بار سے زیادہ منتخب نہیں کیا جائے گا،' چاہے یہ مدتیں تواتر سے  ہوں یا نہ ہوں۔

ٹرمپ فی الحال اپنی دوسری مدت گزار رہے ہیں، جس کے باعث ان کے کچھ حامیوں نے تجویز دی ہے کہ تیسری مدت کے لیے انتخاب کی بجائے جانشینی کے ذریعے راستہ نکالا جا سکتا ہے۔

این بی سی کی کرسٹن ویلکر نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا تیسری مدت کا ایک ممکنہ راستہ یہ ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس اعلیٰ عہدے کے لیے انتخاب لڑیں اور 'پھر وہ  عہدہ آپ کے سپرد کر دیں۔'

ٹرمپ نے جواب دیا، 'ہاں، یہ ایک طریقہ کار ہے۔ لیکن اور بھی طریقے ہیں۔'

22ویں ترمیم کی ممانعت کو ختم کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنا تقریباً ناممکن ہوگا، کیونکہ اس کے لیے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت اور تین چوتھائی ریاستوں کی جانب سے توثیق درکار ہے۔