سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: نیویارک سٹی کے حکام نے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا
شہر کو براہ راست کوئی قابل ذکر خطرہ لاحق نہیں ہے لیکن ہم اپنی تیاریوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور ہم ہائی الرٹ پر ہیں: ایرک ایڈمز
امریکہ: نیویارک سٹی کے حکام  نے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا
The New York Police Department is on high alert around sensitive areas, including high-traffic public locations such as Times Square. (Photo: AA) / AA
23 جون 2025

امریکی فوج کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد نیویارک سٹی کے حکام نے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔

نیویارک میئر ایرک ایڈمز نے پیر کو NBC نیوز کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ "شہر کو براہ راست کوئی قابل ذکر خطرہ لاحق نہیں ہے لیکن آپ کو ہمیشہ تنہا حملہ آوروں سے محتاط رہنا چاہیے"۔

ایڈمز نے کہا ہے کہ نیویارک شعبہ پولیس، یہودی اور فارس کمیونٹی مراکز  جیسے حساس اداروں اور ٹائمز اسکوائر  جیسے عوامی مقامات کے ارد گرد نگرانی کو بڑھانے کے لئے وفاقی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "ہم اس بات کو  یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ان مقامات پر کوئی تنہا حملہ آور حملہ نہ کرے"۔

ایرانی جوابی کارروائی کے خدشات

علاوہ ازیں حکام، ایران کی طرف سے جوابی کاروائی  کے خطرے کے  پیشِ نظر، امریکی انفراسٹرکچر پر ممکنہ سائبر حملوں کی بھی نگرانی کر رہے ہیں ۔

پبلک سیفٹی کے ڈپٹی میئر کاز ڈاٹری نے زور دیا  ہےکہ عوامی تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور نیویارک کے شہریوں سے اپیل کی ہے  کہ وہ اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ڈاٹری نے کہا ہے کہ "ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کے شہری اپنے کام کاج جاری رکھیں"۔

شہر کے حکام نے عوام کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کی ترغیب دی ہے۔

ایڈمز نے کہا ہے کہ "ہم اپنی تیاریوں میں اضافہ کر  رہے ہیں اور ہم ہائی الرٹ پر ہیں"۔

یہ انتباہات ایسے وقت میں  سامنے آئی ہیں کہ جب امریکی افواج نے اتوار کی صبح ایران کے فردو، نطنز، اور اصفہان کے جوہری مقامات پر حملے کیے ہیں اور حملوں کے نتیجے میں خطے میں وسیع تر تنازعے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان