مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کے جنوب مغربی شام پر حملے،دو نوجوان گرفتار
اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح جنوب مغربی شام میں قنیطرہ کے دیہی علاقوں کے کچھ حصوں پر گولہ باری کی اور ایک گاؤں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا
اسرائیل کے جنوب مغربی شام پر حملے،دو نوجوان گرفتار
شام-اسرائیل / Reuters

 اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح جنوب مغربی شام میں قنیطرہ کے دیہی علاقوں کے کچھ حصوں پر گولہ باری کی اور ایک گاؤں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔

 الاخباریہ نشریاتی ادارے نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے تین گولے فائر کیے جو شمالی قنیطرہ کے دیہی علاقے میں الُہریہ  گاؤں اور جباثا الخشب  قصبے کے درمیان گرے۔

چینل نے مزید بتایا کہ ایک الگ واقعے میں، اسرائیلی افواج نے جنوبی قنیطرہ کے دیہی علاقے میں واقع صیدا الجولان  گاؤں میں داخل ہو کر چھاپہ مار اور تلاشی کی کارروائیاں کیں اور ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

نشریاتی ادارے نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی افواج نے آدھی رات کو علاقے میں گھسنے کے دوران ایک اور نوجوان کو کودنا  گاؤں کے شمال سے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا۔

اسرائیل کی یہ تازہ ترین خلاف ورزیاں شامی صدر احمد الشرع کے ان حالیہ بیانات کے باوجود سامنے آئی ہیں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بند نہیں  بلکہ شامی سرزمین پر اسرائیلی فوجی قبضہ برقرار رکھنے کے اصرار کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

دسمبر 2024 میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد، اسرائیل نے 1974 کے علیحدگی کے معاہدے کو منسوخ قرار دے دیا تھا اور سرحد کے ساتھ بفر زون پر قبضہ کرنے کے لیے پیش قدمی کی تھی۔

شام کی نئی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو کسی قسم کی دھمکی نہ دینے کے باوجود، اسرائیلی افواج اسد کی بے دخلی کے بعد سے شام  پر  فضائی حملے کر رہی ہیں جس میں عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں اور فوجی مقامات، آلات اور اسلحے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے