مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
آیت اللہ علی خامنہ ای کا تابوت تہران پہنچ گیا
ایرانی پریس کے مطابق، روس، چین، پاکستان، بھارت، جارجیا اور کیوبا سمیت 30 سے زیادہ ممالک کے رہنما، سینئر عہدیدار یا نمائندے تقریب میں شرکت کریں گے
آیت اللہ علی خامنہ ای کا  تابوت  تہران پہنچ گیا
ولائی 2026 کو تہران میں ایران کے مرحوم رہبرِ اعلیٰ کے دفتر کے قریب الوداعی تقریب کے دوران علی خامنہ ای کا تابوت۔ / Reuters

فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے ایک مشترکہ حملے میں قتل ہونے والے ایران کےرہبر اعلی  علی خامنہ ای کا تابوت  آخری رسومات کے لیے دارالحکومت تہران پہنچ گیا ہے۔

خامنہ ای کی ہلاکت کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں ہفتوں تک جاری رہنے والی جھڑپیں ہوئیں اور کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا تھا۔

جمعہ کے روز ہونے والی سرکاری تقریب میں روس، چین، بھارت اور جارجیا سمیت 30 سے ​​زائد ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

 پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی بھی ہفتے کے روز ہونے والی جنازے کی تقریب میں شرکت کا منصوبہ ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلابِ اسلامی  کے کمانڈر انچیف اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے موقف کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے جنرل احمد وحیدی کو خامنہ ای کے تابوت کے پاس کھڑے تصویر میں دیکھا گیا ہے۔

اپنے والد کی وفات کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کے تیسرے  رہبر اعلی  کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔

خامنہ ای کی الوداعی تقاریب پہلے تہران اور قمُ میں اور بعد میں بغداد، نجف اور کربلا میں منعقد کی جائیں گی جبکہ تدفین کی تقریب 9 جولائی کو مشہد میں امام علی رضا کے مزار پر ہوگی۔

دوسری جانب، ایران اور امریکہ نے پاکستان اور قطر کی ثالثی سے دوحہ میں بالواسطہ مذاکرات کا ایک سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔

ان مذاکرات کا مقصد جون میں طے پانے والی 60 روزہ جنگ بندی کو مستحکم کرنا اور تنازع کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنا ہے۔



 

دریافت کیجیے
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان