مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی اجازت دینے کا بھی اعلان کیا ہے
ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے:ٹرمپ
ایران-امریکہ / Reuters

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی اجازت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب مکمل ہو چکا ہے۔ سب کو مبارک ہو!"

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس کے ذریعے آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹیکس کے کھولنے کی مکمل اجازت دیتا ہوں، اور اس کے ساتھ ہی امریکہ  کی بحری ناکہ بندی کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیتا ہوں۔

انہوں نے اپنے بیان میں معاہدے کی مزید تفصیلات یا ان اقدامات پر عمل درآمد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے  بھی  آج صبح اعلان کیا کہ طویل اور تفصیلی مذاکرات کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان ایک امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ  مذاکرات کے بعد، ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ  امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "دونوں فریقوں نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔"

شہباز شریف کے مطابق، اس معاہدے پر دستخط کی سرکاری تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہونا طے پائی ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ، ہم نے ایران کے ڈراؤنز مار گرائے ہیں
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا