18 گھنٹے قبل
جنوبی فلپائن کے باسیلان صوبے کے ساحل کے قریب ایک فیری بوٹ جس پر 350 سے زائد مسافر سوار تھے، کے ڈوبنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
GMA نیوز آن لائن کے مطابق 43 افراد لاپتہ ہیں۔
یہ فیری بوٹ سولو صوبے کے جزیرہ جولو کی طرف سفر کر رہی تھی۔
تجویز کردہ دورانیہ
کوسٹ گارڈ ز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 316 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ تلاش اور ریسکیو کے آپریشن جاری ہیں۔
بسائلان کے گورنر ہاتمان نے DZBB ریڈیو کو بتایا کہ بچ جانے والوں کی اکثریت ٹھیک ہے، مگر چند بزرگ مسافروں کو فوری طبی امداد درکار تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو کے عمل کے دوران حکام مسافروں کی فہرست کی تصدیق کر رہے ہیں۔
سات ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل جزیرہ نما ملک فلپائن میں ہر سال فیری حادثات میں درجنوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔












