دنیا
2 منٹ پڑھنے
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
BFMTV کی رپورٹ کے مطابق، رات کے وقت درجہ حرارت جولائی 2019 کی شدید گرمی کی لہر کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ ملک کا اوسط درجہ حرارت تقریباً 21.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
فرانس / Reuters

فرانس کے قومی نیوز چینل BFMTV کے مطابق، فرانس میں اتوار کی رات گزشتہ سات سالوں کی سب سے گرم رات ریکارڈ کی گئی۔

 توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

BFMTV کی رپورٹ کے مطابق، رات کے وقت درجہ حرارت جولائی 2019 کی شدید گرمی کی لہر کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ ملک کا اوسط درجہ حرارت تقریباً 21.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

فرانس کے محکمہ موسمیات نے پیرس میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 24.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جس نے تقریباً 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، اور موسم کی پیشگوئی ظاہر کرتی ہے کہ اس ہفتے کے دوران درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔

آنے والی راتوں میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر بلند رہنے کی توقع ہے، اور ملک کے کچھ حصوں میں اس کے 23 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

فرانس کے متعدد علاقوں  کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہیٹ ویو کے باعث، سرخ اور نارنجی  الرٹ کے دائرے میں لے لیا گیا ہے۔

 درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔

 

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا