ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ایردوان کی اعلی چینی رہنماوں سے ملاقات،تعلقات فروغ دینے پر غور
ایرودان نے کہا کہ ترکیہ کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے،ہم اقوام متحدہ، جی 20 اور برکس جیسے پلیٹ فارمز میں اس تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں
ایردوان کی اعلی چینی رہنماوں سے ملاقات،تعلقات فروغ دینے پر غور
/ AA
1 ستمبر 2025

صدر رجب طیب ایردوان نے آج  تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم  کے سربراہی اجلاس کے دوران چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹیکل بیورو کے فرسٹ سیکریٹری کائی چی سے ملاقات کی جس میں انقرہ کی جانب سے بیجنگ کے ساتھ تعلقات کو  فروغ دنے پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ،ہم اقوام متحدہ، جی 20 اور برکس جیسے پلیٹ فارمز میں اس تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں جبکہ  ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے آپ کی مسلسل حمایت کی توقع کرتے ہیں۔

اقتصادی تعلقات کے بارے میں  ترک صدر  نے کہا کہ انقرہ چین کے ساتھ  تقریبا 50 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کو "متوازن اور پائیدار انداز" میں بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ترک صدر کے ہمراہ کابینہ کے سینئر ارکان بھی موجود تھے جن میں وزیر خارجہ خاکان فدان، وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بیرکتر، وزیر خزانہ محمت شیمشیک، قومی دفاع کے وزیر  یشار گولر، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی محمد فاتح کاجر، وزیر تجارت عمر بولات اور خفیہم ایجنسی کے سربراہ ابراہیم کالن شامل تھے۔

 شی جن پنگ سے ملاقات

 اتوار کے روز تیانجن میں ایک دو طرفہ ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے ترکیہ کے "خود انحصاری کے جذبے" کی تعریف کی اور ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر ملک کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا۔ 

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ گلوبل ساؤتھ کے اہم ارکان کی حیثیت سے چین اور ترکیہ دونوں آزادی اور خود انحصاری کے عزم میں شریک ہیں۔

شی جن پنگ نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور ترکیہ کے مڈل کوریڈور انیشی ایٹو کے درمیان قریبی صف بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مربوط ترقی سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے بنیادی مفادات پورے ہوں گے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے تعاون سے گلوبل ساؤتھ کے وسیع تر مقاصد کو بھی آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

چینی رہنما نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ امن، ترقی اور تعاون کے دور سے فائدہ اٹھائیں، چین اور ترکیہ کی اسٹریٹجک شراکت داری کو بلند کریں اور مشترکہ طور پر زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

دریافت کیجیے
دوحہ سمٹ کے بعد ترک صدر  نے اسرائیل کی 'ریاستی دہشت گردی' پر توجہ مبذول کرائی
ترکیہ: صدر اردوعان قطر کے دورے پر
غزہ کو تسلیم کرنا اور اسرائیل کی جرائم کا انکشاف ایک منصفانہ دنیا کا اشارہ ہے، ترکیہ
ترکیہ: اسرائیلی دعوے بے بنیاد ہیں
کونگو میں دہشتگردانہ حملہ،ترکیہ کی تعزیت
ایردوان کا امیر قطر سے رابطہ،حملے کی شدید مذمت
مغربی ترکیہ میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملہ،دو افسران شہید
ترکیہ مقامی 'آلتائے'  ٹینک کی باقاعدہ پیداوار شروع کر رہا ہے
اسرائیلی میڈیا ہمارے بارے میں غلط بیانی بند کرے:ترکیہ
ترکیہ: امدادی سامان سے لدا طیارہ افغانستان روانہ ہو گیا
ترکیہ: صدر اردوعان کی علی ییف اور پاشینیان کے ساتھ ملاقات
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،ایردوان چین پہنچ گئے
صدر ایردوان کا ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر بامنی پیغام
ترکیہ قابض افواج  کے خلاف فتح کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے
چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ترک صدر ایردوان کی  شراکت کی اہمیت
اردوعان: ترکیہ-جاپان دوستی غزہ بحران پر قابو پانے کا ایک اہم وسیلہ ہے